حق رائے دہی کا استعمال کرنے پچھلے آٹھ ماہ میں پہلی بار گهر سے باہر نکلی 80؍سالہ ضعیف خاتون
حیدرآباد: یکم ڈسمبر (عصر حاضر) جی ایچ ایم سی انتخابات میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کے لیے ایک 80 سالہ معمر خاتون پچھلے آٹھ ماہ سے کورونا کے سبب لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد سے اپنے گهر سے باہر نہیں نکلی تھی آج پہلی ووٹ ڈالنے کے لیے اپنے گهر سے باہر نکلی۔ وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے اس خاتوں سے اظہار تشکر کیا۔ پدماشری نامی خاتون نے اس بات سے وزیر تارک راماراو کو ٹوئیٹر کے ذریعہ واقف کروایا۔انہوں نے وزیر کوٹیگ کئے گئے اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ ان کی دادی جن کی عمر 80 برس ہے 22 مارچ 2020کے بعد پہلی مرتبہ گھر سے ٹی آرایس کوووٹ دینے کے لئے نکلی۔ وزیر نے ان کے اس ٹوئیٹ کا جواب دیتے ہوئے ضعیف خاتون سے اظہار تشکر کیا اور پدماشری سے کہاکہ ان کی دادی ان تمام کے لئے ایک جذبہ ہے جو صرف شکایت کرتے ہیں تاہم باہر نکل کر ووٹ نہیں ڈالتے۔