دارالعلوم رحمانیہ حیدرآباد میں بارش وسیلاب سے متاثرین میں امدادی کام کا سلسلہ جاری
حیدرآباد: 25؍نومبر (پریس ریلیز) جامعہ اسلامیہ دارالعلوم رحمانیہ میں بارش وسیلاب متاثرین میں امدادیکام کئی دنوں سے مسلسل جاری ہے اسی سلسلہ میں متاثرین میں بڑے پیمانے پر ریلیف کی تقسیم عمل میں آئی، جس میں غریب لڑکیوں کی شادی کا مکمل سامان فرنیچر، واشنگ مشین، فریج ودیگر ضروری اشیاء سمیت دی گئیں، سینکڑوں گاڑیاں، کار، آٹو، ٹرالیاں مرمت کر کے ان کے مالکوں کے حوالے کی گئیں، تقریبا دوسو افراد کو ان کی دوکانوں کا مکمل تجارتی سامان دیا گیا، اس کے علاوہ لاکھوں روپے مالیت کے سلائی مشینیں، سائکلیں، ٹھیلے بنڈیاں، پلمبر، حجام، میکانیک کے الات واوزار، طلباء کے لیے اسٹیشنری کا سامان تقسیم کیا گیا ہے، واضح رہے کہ کئی ٹیمیں سیلاب متاثرین سے ملاقات کرکے ان کے ہونے والے نقصانات کا سروے کر رہی تھیں اسی سروے کے مطابق ان میں ٹوکن تقسیم کیے گئے اور آج ان تمام لوگوں کو مدرسہ میں بلاکر معزز مہمانوں کی موجودگی میں کٹس انکے حوالے کئے گئے، اسی طرح ایک میڈیکل کیمپ قائم کیا گیا، جس میں سینکڑوں مریضوں کو تشخیص، دوائیں اور ٹیسٹ کی سہولت فراہم کی گئی، اس موقعے پرجناب عبدالبصیر صاحب، جناب عمر جلیل صاحب ائی یس افیسر، جناب افروز صاحب، مفتی محمد غیاث الدین رحمانی صاحب، مولانا امیر اللہ خان صاحب، مولانا غیاث احمد رشادی صاحب، مولانا محمد بانعیم صاحب، مفتی عامر رحمانی صاحب، مفتی محمود زبیر صاحب، اور مولانا یوسف صاحب جدہ موجود تھے۔