آئینۂ دکن

جی ایچ ایم سی انتخابات کا اعلامیہ جاری، یکم دسمبر کو ہوگی رائے دہی

حیدرآباد: 17/نومبر (عصر حاضر) تلنگانہ الیکشن کمشنر پارتھاسارتھی نے گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن انتخابات کا اعلامہ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ یکم دسمبر کو جی ایچ ایم سی انتخابات ہوں گے۔ آج 17/نومبر سے نامزدگیوں کا آغاز ہوگا۔ 20نومبر تک نامزدگیوں کا ادخال عمل میں آئے گا۔21نومبر کو نامزدگیوں کی جانچ ہوگی۔ 22نومبرکو 3بجے تک نامزدگیوں کی واپسی عمل میں آئے گی۔ یکم دسمبر کو جی ایچ ایم سی انتخابات ہوں گے اور 4دسمبر کو ووٹوں کی گنتی ہوگی۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ بیلٹ باکس سے الیکشن کیے جائیں گے۔ مئیر کا عہدہ خاتون کیلئے ریزرو کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×