آئینۂ دکن

مسجد معراج آئی ڈی پی ایل میں 40 دن تک مسلسل نمازِ فجر ادا کرنے والے معصوم بچوں کا انعامی جلسہ

حیدرآباد: 31؍جنوری (محمد عقیل احمد) حافظ محمد فیاض صاحب خیری امام وخطیب مسجد معراج دلخوش نگر کی اطلاع کے بموجب مسلسل چالیس دن تک نمازِ فجر ادا کرنے والے معصوم و ہونہار لڑکوں کا انعامی جلسہ بتاریخ یکم؍جنوری بروز چہارشنبہ صبح 10:00 بجے بمقام مسجد معراج دلخوش نگر آئی ڈی پی ایل منعقد ہوگا۔ نونہالان ملت کو نماز کا شوق دلانے کیلئے نماز فجر پابندی سے 40 دن تک ادا کرنے پر سائیکل بطور انعام دینے کا اعلان کیا گیا جس پر الحمدللہ بچوں نے کافی دلچسپی لی اور پوری پابندی کے ساتھ نمازِ فجر میں اپنی حاضری درج کی۔ بحمدلله یہ سلسلہ پایہ تکمیل کو پہنچ چکا ہے اسی کے ضمن میں یہ انعامی جلسہ منعقد کیا جارہا ہے۔ اس پُر مسرت موقع پر شہر حیدرآباد کے مایہ ناز عالم دین حضرت مولانا احمد عبیدالرحمن اطہر صاحب ندوی دامت برکاتہم خطیب جامع مسجد ٹین پوش لال ٹیکری بحیثیت مہمانِ خصوصی شرکت کرتے ہوئے اپنے ہاتھوں سے ان خوش نصیب بچوں میں سائکل دیں گے۔ آپ سے مع دوست واحباب شرکت کی خواہش کیجاتی ہے۔ Contact:9885661136,+919989864196

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×