آئینۂ دکن

وزیر اعلی کے سی آر کے ہاتھوں 29؍اکتوبر کو ہوگا دھرانی پورٹل کا افتتاح

حیدرآباد: 27؍اکتوبر (عصر حاضر) محکمہ ریونیو سے متعلق دھرانی پورٹل کا 29 اکتوبر کو وزیر اعلی کے سی آر کے ہاتھوں ہوگا افتتاح۔ رجسٹریشن و موٹیشن کا عمل آن لائن ہوگا۔ چیف سیکریٹری حکومت تلنگانہ سومیش کمار نے تحصیلداروں کے تربیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے اس بات کی اطلاع دی۔انہوں نے کہا کہ عوام الناس کے لئے آسانی پیدا کرنے وز یر اعلی کے سی آر آن لائن طریقہ کار سے رجسٹریشن ودیگر سہولیات کو متعارف کروایا۔ سرکاری افسران اس پورٹل سے  عوام الناس کو استفادہ کرنے کے لیے صاف شفاف اور آسان انداز میں نظام مرتب کریں۔

چیف سکریٹری نے دھرانی پورٹل کے کام کے بارے میں پاور پوائنٹ پریزینٹیشن دی اور سلاٹ بکنگ ، شہری اوپن پورٹل اور تقسیم کار ماڈیول کے بارے میں بتایا۔ تحصیلداروں اور ڈیٹا انٹری آپریٹرز کے کردار اور ذمہ داریوں کو بھی تفصیل سے بتایا گیا۔ چیف سکریٹری نے مشاہدہ کیا کہ محکمہ ریوینیو کے کردار میں کئی گنا اضافہ ہوگا کیونکہ وہ اب مشترکہ سب رجسٹروں کی حیثیت سے کام کریں گے۔ انہوں نے ریوینیو کے ملازمین پر زور دیا کہ وہ بطور ٹیم کام کریں اور حکومت میں نام روشن کریں۔ حکومت محکمہ ریونیو سے متعلق مسائل کو حل کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ تکنیکی امور کو دور کرنے کے لئے ایک ریاستی سطح کا کنٹرول روم قائم کیا جائے گا۔ اسی طرح ضلعی سطح پر تکنیکی معاونت کی ٹیم ضلعی سطح پر پیدا ہونے والے مسائل کو حل کرے گی۔ اس مقصد کے لئے تمام دفاتر میں ضروری انفراسٹرکچر ہونا چاہئے۔ شری سنیل شرما پرنسپل سکریٹری آر اینڈ بی ، شری راہل بوجا سیکرٹری ڈیزاسٹر مینجمنٹ ، شری وی وینکٹیسلو کلیکٹر میڈچال ملکاجگیری اور دیگر عہدیداروں نے اس میٹنگ میں شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×