آئینۂ دکن

مرکزی حکومت کی پانچ رکنی ٹیم نے شہر کے متأثرہ علاقوں کا دورہ کیا

حیدرآباد: 22؍اکتوبر (عصر حاضر) ریاست تلنگانہ بالخصوص شہر حیدرآباد میں بارش کی تباہ کاریوں کا جائزہ لینے کے لیے  اور نقصانات کا اندازہ کرنے کے لیے حکومت ہند کی جانب سے پانچ رکنی ٹیم کی تشکیل عمل میں آئی۔ مرکزی حکومت کے جوائنٹ سکریٹری پروین واشستا کی سربراہی میں یہ پانچ رکنی بین وزارتی ٹیم آج حیدرآباد پہنچ چکی ہے۔ ریاست تلنگانہ کے چیف سکریٹری سومیش کمار سے بی آر کے آر بھون میں اس ٹیم سے ملاقات کرتے ہوئے ریاست میں سیلاب کی صورتحال اور امدادی اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ کمیٹی حالیہ شدید بارش اور سیلاب کے دوران املاک اور فصلوں کو ہونے والے نقصان کا جائزہ لینے کے لئے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کررہی ہے۔ پانچ رکنی ٹیم میں حکومت ہند کے جوائنٹ سکریٹری پروین واشستا، وزارت خزانہ کے کنسلٹنٹ آر بی کول، محکمہ زراعت کے ڈائریکٹر کے منو ہارن، ٹرانسپورٹ اینڈ ہائی ویز کے ایس ای ایس کے کوسوہوا اور وزارت آبی وسائل کے ایس ای ایم راگھورم شامل ہیں۔ ابتدائی تخمینے کے مطابق گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران ریاست میں شدید بارش سے 70 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور پانچ ہزار کروڑ سے زائد کی املاک کو نقصان پہنچا ہے۔ پانچ رکنی ٹیم جائزہ لینے کے بعد مرکز کو اپنی رپورٹ پیش کرے گی جس کے بعد مرکزی حکومت کی جانب سے رپورٹ کی بنیاد پر ریاست کو فنڈ جاری کیا جائے گا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×