حیدرآباد و اطراف
فلک نما برج جزوی طور پر بند‘ عوام متبادل راستہ اختیار کرے: حیدرآباد ٹریفک پولیس
حیدرآباد: 17؍اکتوبر (عصر حاضر) حیدرآباد ٹریفک پولیس نے ہفتے کی شام ہونے والی موسلا دھار بارش کی وجہ سے برج پر چھ فٹ گہرا گڑھا پڑنے کے بعد فلک نما برج کو ٹریفک کے لئے جزوی طور پر بند کردیا ہے۔ راہ گیروں کو مشورہ دیا گیا کہ وہ فلک نما سے یا اس کے آس پاس چندرائن گٹہ پہنچنے کے لئے متبادل راستے اختیار کریں۔ پولیس نے موٹرسائیکل رانوں کو مشورہ دیا کہ وہ شاہ علی بنڈہ ، لال دروازہ ، چھتری ناکہ، کندیکل گیٹ فلائی اوور اور پھول باغ کی طرف سےچارمینار سے چندرائن گٹہ پہنچیں۔پولیس نے پل کے دونوں حصوں کو بیریڈکیڈس کے ذریعہ بند کر دیا ہے۔ دریں اثنا ، چندرائن گٹہ تا ہاشم آباد روڈ بہت زیادہ ڈوبا ہوا ہے اور گاڑی چلانے والوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ اس راستے سے گریز کریں۔