حیدرآباد و اطراف
حالیہ بارش سے ریاست بھر میں زائد از 5؍ہزار کروڑ کا نقصان، وزیر اعظم کو چیف منسٹر کا مکتوب
حیدرآباد: 15؍اکتوبر (عصر حاضر) شہر حیدرآباد ور یاست تلنگانہ میں حالیہ بارش کی وجہ سے عام زندگی مفلوج ہوگئی اور رہائشی مکانات سمیت بڑے پیمانہ پر خسارہ ہوا۔ ابتدائی تخمینے کے مطابق ، زبردست بارش اور سیلاب سے ریاست بھر میں 5 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کا نقصان ہوا ہے۔ اس سلسلے میں چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک خط لکھا جس میں مرکزی حکومت سے ہنگامی امداد اور بحالی کیلئے 1،350 کروڑ روپئے مہیا کرنے کا مطالبہ کیا۔