حیدرآباد و اطراف

ادارہ فیض الصالحین ٹولی چوکی کے علماءکرام نے بھی راحتی کاموں میں لیا حصہ

حیدرآباد: 14؍اکتوبر (عصر حاضر) ادارہ فیص الصالحین ٹولی چوکی کے اساتذہ و علماء کرام نے بھی ٹولی چوکی علاقہ میں بارش کے سبب مکانات میں محصور ہوئے لوگوں تک کھانے پہنچانے کا نظم کیا۔ الحمدللہ آج صبح ٹولی چوکی میں گھروں میں محصور 800 احباب کے لئے مولانا احمد بن موسی ناظم ادارہ کی نگرانی میں ناشتہ کا انتظام کیا گیا۔ علاوہ ازیں ریسکیو ٹیم کے ساتھ بھی معاونت فرمائی۔ اس موقع پر مفتی معین خان صاحب،مولانا محمد سلمان صاحب،مولانا محمد جسیم پرویز صاحب،محمد عمر فاروق اور محمد صبغت اللہ ذیشان وغیرہ نے خدمات انجام دی، اللہ تعالی اپنے کرم سے سب کی خدمات کو قبول فرمائے۔ آمین

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×