آئینۂ دکن

شہر حیدرآباد میں صدی کی ریکارڈ توڑ بارش‘ تا حال 15؍ لوگوں کی موت

حیدرآباد: 14؍اکتوبر (عصر حاضر) تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں موسلادھار بارش نے صدی کی تمام بارشوں کا ریکارڈ توڑ دیا۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ شہر حیدرآباد میں اس طرح کی بارش 1903 میں ہوئی تھی۔ پچھلے دو دنوں کی بارش نے 117؍سالہ ریکارڈ توڑ دئیے۔ آج صبح بارش میں کمی آئی اور بعض مقامات پر کچھ دیر کے لئے دھوپ بھی نظر آئی۔ منگل کی رات سے ہی اموات کی اطلاع مل رہی ہے تا حال 15؍لوگوں کی موت کی تصدیق ہوئی ہے۔ بارش کی وجہ سے مختلف مقامات پر  دیوار اور مکانات گرنے کا خدشہ ہے۔ ریاستی حکومت نے آؤٹر رنگ روڈ کے اندر تمام نجی اداروں دفاتر اور لازمی خدمات کو چھورٹ کر دیگر تمام سروسز کو جمعرات تک تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
حکومت، سیاسی پارٹیوں سمیت رفاہی اداروں کی جانب سے متاثرہ مکینوں کو راشن اور ضروری اشیاء تقسیم کیا جا رہا ہے۔شہر کے مختلف علاقوں جس میں حکیم پیٹ، بنجارہ ہلز اور جوبلی ہلز اور دیگر علاقوں کا پانی بلکاپور نالہ، شاہ حاتم تالاب، لنگر ہاؤس تالاب سے ہوتے ہوئے موسی ندی میں ملتا ہے۔موسی ندی میں تغیانی بہت زیادہ ہے اس لئے لوگوں کو انتباہ کیا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×