آئینۂ دکن

مسلسل بارش کی وجہ سے بجلی کے تار ٹوٹنے یا پول گرنے پر محکمہ پولیس کو فوری اطلاع دیں

حیدرآباد: 13؍اکتوبر (عصر حاضر) ریاست تلنگانہ میں مسلسل بارش کی وجہ سے عام زندگی متأثر ہوچکی ہے۔ تلنگانہ کی بجلی کمپنیوں ٹرانسکو اور جینکو کے صدرنشین ومنیجنگ ڈائرکٹر پربھاکر راو نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ بجلی کے تاروں کے ٹوٹنے یا پھر بجلی کے پولس کے گرنے کی اطلاع محکمہ بجلی کو دیں۔انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کو بجلی کی لائنس اور ٹرانسفارمرس کے پاس سے گزرنے کے دوران مزید چوکس رہنے کی ضرورت ہے۔ شہری،بارش کا پانی سیلار میں آنے پر فوری طورپر اپارٹمنٹ کے کامپلکسس کی بجلی کی سپلائی کو منقطع کردیں۔ بجلی سپلائی کو یقینی بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے محکمہ بجلی کے عہدیداروں اور انجینیروں سے کہا کہ وہ چوکس اور محتاط رہیں کیونکہ مسلسل بارش کے نتیجہ میں وولٹج کم زیادہ ہوسکتا ہے۔ سی ڈی ایم وولٹیج کی کمی بیشی پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔

پربھاکر راو نے اپنے بیان میں کہا کہ بجلی کی طلب 12000میگاواٹ سے گھٹ کر4300میگاواٹ ہوگئی ہے۔وولٹج میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے ہائیڈل پاور کے انجینئرس کو مشورہ دیاگیا ہے کہ وہ ہائیڈرالکٹریکل یونٹس سے 1500میگاواٹ بجلی کی پیدوار کے پیش نظر محتاط رہیں۔ انہوں نے شہریوں کو مشورہ دیا کہ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×