آئینۂ دکن

پے ٹی ایم اپ ڈیٹ کے بہانے لاکھوں روپیے لوٹنے والی ٹولی گرفتار

حیدرآباد: 13؍اکتوبر (پریس نوٹ) سائبر کرائم پولیس ، سائبر آباد کے ذریعہ پے ٹی ایم کے وائی سی اپڈیٹ ریکیٹ کا پردہ فاش ائبر آباد کی سائبر کرائم پولیس نے PAYTM اکاؤنٹس کے KYC کو اپ ڈیٹ کرنے کے بہانے عام لوگوں کے  لاکھوں روپے غبن کرنے کے الزام میں 5 رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا۔ پانچوں ملزمین راہول‘ راجیش‘ امت برنوال‘ ارون اور دلکش کمار سنگھ کا ریاست جھارکھنڈ کے مختلف اضلاع سے تعلق ہے۔

خصوصی ٹیم جس کی سربراہی 1) کے۔ سرینواس ، انسپکٹر پولیس ، 2) ایم۔ ملیکارجن ، سب انسپکٹر آف پولیس ، 3) یوکے سدیسور ، اسسٹنٹ سب انسپکٹر پولیس ، 4) ایس وینکٹ ریڈی ، اسسٹنٹ سب- پولیس انسپکٹر ، 5) بییک نند یادو ، پی سی ، 6) ایس شیوا کمار ، پی سی ، 7) وائی۔ راجا رمیش ، پی سی ، 8) ٹی شیکر ، پی سی ، 9) نریش ، پی سی (سی اے ٹی) ، 10) ارشد ، پی سی ، 11) ایم سائی کرن ریڈی ، پی سی 12) پی.کیویتھا ، ڈبلیو پی سی نے پوری کارروائی میں شخصی دلچسپی کے ساتھ حصہ لیا اور جھارکھنڈ کے جمتارہ ، دیوگڑھ اور رانچی اضلاع سے ملزم کو 2 ہفتوں سے زیادہ عرصہ تلاشی کے بعد پکڑ لیا۔

سائبر کرائم کے مطابق یہ پانچوں ملزم متعدد لوگوں کو فون کرکے اپنے پے ٹی ایم کے وائی سی اپ ڈیٹ کرنے کی ترغیب دے کر ٹیم ویور کوئک سپورٹ ایپ کے ذریعہ فونوں تک رسائی حاصل کررہے تھے اور ان کے اکاؤنٹ میں موجود لاکھوں روپیے دهوکہ دے کر اپنے اکاؤنٹس میں ٹرانسفر کررہے تھے۔

سائبرآباد کمشنر پولیس نے اس طرح کے واقعات کے پیش نظر شہریوں سے درخواست کی ہے کہ اپنے پی ٹی ایم اکاؤنٹس یا کسی دوسرے اکاؤنٹس کی کے وائی سی کی تفصیلات کو اپ ڈیٹ کرنے کے لئے پوچھے جانے والے پیغامات یا فون کالوں پر بالکل یقین نہ کریں۔ کسی کو بھی اپنے اکاؤنٹ کی تفصیلات ہر گز نہ دیں۔ کسی بھی موبائل ایپ کو اس کی تصدیق کیے بغیر ڈاؤن لوڈ نہ کریں۔   آپ کے اکاؤنٹس سے فراڈ کرنے والے متعدد ایپلی کیشنز کے ذریعہ ہیک کرسکتے ہیں۔ جسے آپ اپنی معلومات کے بغیر ڈاؤن لوڈ کرتے ہیں اور اس طرح آپ کو دھوکہ دیا جاسکتا ہے۔ اسی لیے تصدیق کیے بغیر کسی بھی ایپ کو ہر گز ڈاؤن لوڈ نہ کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×