آئینۂ دکن

مسجد ایوبی چنچل گوڑہ میں انعامی جلسہ‘ مولانا عبد القوی صاحب کا خطاب

حیدرآباد: 27؍ڈسمبر (عصر حاضر) مفتی سید محمد ریحان قاسمی کے بموجب مسجد ایوبی باغ جہاں آرا چنچل گوڑہ حیدرآباد  کے تحت  علاقہ کے نونہالوں اور معصوم طلباء میں نمازوں کا شوق پیدا کرنے بالخصوص فجر کی نماز باجماعت ادا کرنے کی عادت ڈالنے کی غرض سے چالیس روز فجر کی پابندی کرنے والے نونہالوں میں بطورِ انعام سائکل دینے کا اعلان کیا گیا جس میں طلباء نے اپنی جانب سے دلچسپی دکھاتے ہوئے پابندی کے ساتھ فجر کی نماز باجماعت ادا کرنے اپنے سرپرستوں کے ساتھ مسجد میں شریکِ جماعت ہورہے تھے۔ الحمدلله ان طلباء کے چالیس دن مکمل ہوچکے ہیں ان کا انعامی جلسہ 29؍ڈسمبر بروزِ اتوار بعد نمازِ مغرب منعقد کیا جارہا ہے۔ جس میں چالیس دن پابندی کرنے والے طلباء میں سائیکل بطور انعام دی جائے گی۔ واضح ہوکہ اس دوران ان طلباء کی نگرانی مفتی سید محمد ریحان قاسمی فرمارہے تھے۔ طلباء کے ذوق کو بڑھانے اور اس طرح کی مزید دلچسپی ان میں پیدا کرنے کے لیے مسجد ایوبی کے جمیع ذمہ داران و اراکینِ نے عامۃ المسلمین سے کثیر تعداد میں شرکت واستفادہ کی درخواست کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×