آئینۂ دکن

ایم ایل سی انتخاب کے لیے گریجویٹ ووٹرس اپنا اندراج کروائیں

حیدرآباد: یکم؍اکتوبر (اے این ایس)گریجویٹ ایم ایل سی کا انتخاب کافی اہم ہے۔ اس لیے ہر پارٹی کارکن کو زمینی سطح پر کام کرنا نہایت ضروری ہے۔ تاکہ زیادہ سے زیادہ گریجویٹ امیدواروں کو ووٹ کا اہل بنایا جاسکے۔ ان خیالات کا اظہار ریاستی وزیر داخلہ محمد محمود علی نے آج اعظم فنکشن ہال، اعظم پورہ میں منعقدہ ملک پیٹ اور یاقوت پورہ ڈیوزن کے پارٹی کارکنان اجلاس میں کیا۔ریاست تلنگانہ کے وزیر داخلہ محمد محمود علی نے کہا کہ گریجویٹ ایم ایل سی کے لیے گریجویٹ ووٹرس کا اندراج آج ہی سے شروع کریں اور آخری دن تک مسلسل کرتے رہیں تاکہ ایک بھی گریجویٹ چھوٹ نہ پائے۔انہوں نے کہا کہ اکثر گریجویٹ اس انتخاب کے لیے اپنا نام رجسٹر نہیں کراتے جس کی وجہ سے وہ ووٹ سے محروم ہوجاتے ہیں۔ مگر اس مرتبہ ٹی آر ایس پارٹی کے سبھی کارکنان ہر شہر ہر محلہ کے گھر گھر پہنچ کر گریجویٹ افراد کے نام فارم 18 کے ذریعہ داخل کروائیں۔ کوئی گریجویٹ اس مرتبہ چھوٹنے نہ پائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×