آئینۂ دکن

3 نومبر کو دوباک اسمبلی حلقہ کاضمنی انتخاب

تلنگانہ اسمبلی کے حلقہ دوباک کے ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ مرکزی الیکشن کمیشن نے یہ شیڈول جاری کیا ہے جس کے مطابق 3 نومبر کو رائے دہی ہوگی۔دس نومبر کو ووٹوں کی گنتی کی جائے گی۔ 9 اکتوبر کو اس سلسلہ میں اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔ پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 16 اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔17 اکتوبر کو پرچہ نامزدگیوں کی جانچ کی جائے گی اور 19 اکتوبر کو نام واپس لینے کی آخری تاریخ ہوگی۔ اس حلقہ کا ضمنی انتخاب ضروری ہو گیا تھا کیونکہ تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آر ایس سے اس حلقہ کی نمائندگی کرنے والے ایس رامالنگاریڈی کی موت ہوگئی ہے۔انتخابی شیڈول کی اجرائی کے ساتھ ہی اس حلقہ میں ضابطہ اخلاق نافذ ہوگیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×