آئینۂ دکن

جمعیۃ علماء یوسف گورہ کے تحت علماء و حفاظ کی اہم نشست کا انعقاد

حیدرآباد 27:؍ستمبر (محمد عقیل)کل بتاریخ 26/ستمبر 2020ء بروز ہفتہ بعد نماز ظہر بمقام کارمیکا نگر دفتر جمعیت علماء حلقہ یوسف گوڑہ میں ایک ہنگامی اجلاس مفتی رفیع الدین صاحب مدظلہ کی سرپرستی میں منعقد ہوا۔ جس کا اہم مقصد علاقہ یررہ گڈہ ، بورہ بنڈہ ، یوسف گوڑہ واطراف واکناف میں فیاضی فتنہ اور فتنہ شکیلیت کی بڑھتی ہوئی سرگرمیاں اور انکی سرکوبی کی تدبیروں سے متعلق تھا الحمدللہ اس ہنگامی اجلاس میں مذکورہ علاقوں کے علماء وحفاظ کرام نے شرکت کی اور انارتدادی فتنوں کی سرگرمیوں کے بارے میں غور و خوض کیاگیااجلاس میں مجلس تحفظ ختم نبوت کے ناظر مولانا محمد وجیہ الدین قاسمی نے فتنہ فیاضی ودیگر فتنوں کے گمراہ کن عقائد سے متاثرہونے والوں کی سرگرمیوں سے باخبر کیا۔ انہوں نے علماء سے اپیل کی کہ وہ ان فتنوں کے مقابلہ کے لیے سرگرم رہیں۔اجلاس میں یہ طے کیا گیا کہ 27/ستمبر تا 10/اکٹوبر 2020ء علاقہ کی ہر مسجد سے فتنہ فیاضی سے متعلق لوگوں کوآگاہ کیا جائےگا اور خاص طور پر ہر علاقہ میں خواتین کے اجتماعات منعقد کیے جائیں گے ۔ اس کے علاوہ نوجوانوں میں بھی آگاہی پروگرام کئے جائیں گے نیز دعوت و تبلیغ کے ساتھیوں انکے مشوروں میں پہونچ کر انہیں بھی فکرمند بنایا جائےگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×