آئینۂ دکن

مانو میں انٹرنس ٹیسٹ کا آج سے آغاز‘نو کووڈ سرٹیفکٹ لازمی

حیدرآباد27:؍ستمبر(اے این ایس)مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی (مانو)میں 28 ، 29 اور 30 ستمبر کو داخلے کے لئے انٹرنس ٹیسٹ منعقد ہوں گے۔ ملک بھر کے 16 امتحانی مراکز میں لگ بھگ 10000 امیدواروں کے داخلہ ٹیسٹ میں شرکت متوقع ہے۔ مانو کے انچارج رجسٹرار پروفیسر صدیقی محمد محمود نے اتوار کے روز ایک پریس ریلیز میں کہا کہ یونیورسٹی نے کوویڈ 19 وبائی امراض کے پیش نظر امتحانی مراکز میں تمام احتیاطی اقدامات کیے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ امیدواروں کو اپنے نزدیکی امتحانی سنٹر کا انتخاب کرنے کا ایک اضافی موقع بھی فراہم کیا گیا تھا۔انٹری ٹیسٹ دو سیشنوں میں کیا جائے گا۔ صبح 9.30 بجے سے 11.30 بجے اور دوپہر 2.30 سے شام 4.30 بجے۔یونیورسٹی ہیڈکوارٹر حیدرآباد کے علاوہ ، انٹرنسٹیسٹ آسنسول ، اورنگ آباد ، اعظم گڑھ ، بنگلورو ، بھوپال ، بیدر ، کٹک ، دربھنگہ ، دہلی ، کڑپا ، کشن گنج ، لکھنؤ ، پٹنہ ، سنبھل اور سری نگر میں بھی منعقد ہوںگے۔تمام امیدواروں کو لازمی طور پر یونیورسٹی ویب سائٹ پر دستیاب فارمیٹ میں امتحانی سنٹر پر "نو کوویڈ 19 سرٹیفیکٹ” کی کاپی جمع کرانی ہوگی۔ تفصیلی داخلہ شیڈول کے لئے یونیورسٹی کی ویب سائٹ manuu.edu.in ملاحظہ کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×