حیدرآباد و اطراف

عثمان ساگر اور حمایت ساگر کی سطح آب میں اضافہ،موسی ندی کے کنارے رہائش پذیر خاندانوں کو منتقل کردیا گیا

حیدرآباد27:؍ستمبر (اے این ایس) ریاست میں امسال مسلسل بارشوں سے عثمان ساگر اور حمایت ساگر کی سطح آب میں زبردست اضافہ ہوا ہے ۔ حمایت ساگر کے دروازے کسی بھی وقت کھولے جا سکتے ہیں۔ حمایت ساگر کی مکمل سطح آب 1763 فٹ یعنی 2.176 ٹی ایم سی بتائی گئی ہے۔حمایت ساگر میں 17 دروازے ہیں، جو ریاست کی سب بڑی ندی موسی ندی سے جڑی ہوئی ہیں۔حکومت نے موسی ندی کے کنارے چھوٹے جھونپڑیوں میں گزارا کرنے والے لوگوں کو شادی خانوں میں منتقل کر دیا ہے اور کئی بستیوں میں ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ جی ایچ ایم سی کی اسپیشل ٹیموں کو تشکیل دیتے ہوئے پانی کی نکاسی کا کام جاری ہے۔شہر کا تاریخی ذخیرہ آب حمایت ساگر 1927ء میں ساتویں نظام میر عثمان علی خان بہادر کے وزیر حمایت علی خان نے تعمیر کروایا تھا۔ اس تالاب کی لمبائی 20 کلو میٹر اور چوڑائی 12 کلومیٹر ہے۔ 1908میں حیدرآباد میں طغیانی آنے کے بعد میر عثمان علی خاں بہادر نے دو بڑے تالاب عثمان ساگر اور حمایت ساگر تعمیر کروائے۔حیدرآباد کو ان تالابوں کا پانی ہی پینے کے لیے سربراہ کیا جاتا تھا۔ 15سال سے یہ تالاب خشک ہوچکے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×