آئینۂ دکن

تلنگانہ سیکریٹریٹ کی تعمیرِ نو کا عنقریب آغاز‘ چیف منسٹر کے سی آر پہنچ کر لیں گے جائزہ

حیدرآباد: 3؍ستمبر (عصر حاضر) تلنگانہ سیکریٹریٹ کی انہدامی کارروائی تقریبا مکمل ہوچکی ہے۔ نیا انٹیگریٹڈ سیکرٹریٹ کمپلیکس ستمبر میں شروع ہونا طے ہے اور اس کے باضابطہ تعمیراتی کام کے آغاز سے قبل وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ کا سکریٹریٹ کے احاطے کا دورہ کرنے کا ارادہ ہے۔

27 ایکڑ پر وسیع و عریض احاطے کی تمام بڑی عمارات کو حال ہی میں زمیں دوس کردیا گیا تاہم ، ملبہ کو صاف کرنا اور درختوں کو ہٹانے کا عمل جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے حکام کی منظوری کے بعد کچھ درختوں کی پیوند کاری کی جائے گی اور باقی کاٹ دیئے جائیں گے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلیٰ کام شروع ہونے سے پہلے پورے علاقے کا معائنہ کریں گے اور عہدیداروں اور ڈیزائنرز کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔ ایپکس انتظامی کمپلیکس کا سنگ بنیاد جون 2019 میں رکھا گیا تھا۔ اپنے دورے کے دوران ، کے سی آر احاطے میں عبادت گاہوں کی تعمیر سمیت مرحلہ وار کاموں کی تکمیل کے شیڈول کو حتمی شکل دیں گے۔ کہا جاتا ہے کہ مذہبی مقامات کی تعمیر کے لئے قطعی طور پر نقشہ میں حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×