فرقہ وارانہ واقعات کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا: کمشنر پولیس انجنی کمار
حیدرآباد: 13؍اگسٹ (عصر حاضر) پولیس کمشنر انجنی کمار نے سٹی پولیس کے تمام عہدیداروں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ اجلاس منعقد کیا۔ جس میں لا اینڈ آرڈر کی تازہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ انجنی کمار نے ہدایت دی کہ بنگلور میں پیش آئے فرقہ وارانہ واقعہ کے پیش نظر سوشیل میڈیا پر مسلسل نظر رکھی جائے اوراہم اطلاع فوری اعلیٰ عہدیداروں کو دی جائے۔ کمشنر نے ہدایت دی کہ کسی قسم کی نا گہانی صورتحال میں جائے حادثہ پر اندرون دس منٹ پہنچے اور اعلیٰ حکام کو بھی وہاں پہنچنا چاہیے۔ 24 گھنٹے ہر پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر اور دیگر عہدیداروں کا موجود ہونا لازم ہے۔کمشنر نے کہا کہ فرقہ وارانہ واقعات کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ بنگلور واقعہ کے ضمن میں ڈی جی پی مہندر ریڈی نے آج کہا کہ تلنگانہ پولیس ہر سوشیل میڈیا پوسٹ پر نظر رکھے ہوئے ہے۔
NOTE ON VIDEO CONFERENCE HELD BY COMMISSIONER OF POLICE, ANJANI KUMAR IPS POST BANGALORE CITY COMMUNAL ISSUE on 12-08-2020https://t.co/Wqbdpnt7WZ pic.twitter.com/hW1NUuV8Dm
— Hyderabad City Police (@hydcitypolice) August 12, 2020
انہوں نے کہاکہ بنگلور میں سوشیل میڈیا پر شر پسند عناصر قابل اعتراض پوسٹ کی وجہ سے حالات بگڑگئے تھے اور یہاں شر پسندی کو بالکل برداشت نہیں کیا جائے گا۔