آئینۂ دکن

تلنگانہ حکومت سرکاری اراضیات کی فروختگی کے ذریعہ چار تا پانچ ہزار کروڑ روپیے حاصل کرے گی

حیدرآباد: 29؍اگست (عصرحاضر) تلنگانہ حکومت نے ریاست کی اہم سرکاری اراضیات کے ہراج کے ذریعہ آمدنی حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔کے چندرشیکھرراو زیرقیادت ٹی آرایس حکومت نے پہلے مرحلہ میں کوکاپیٹ کی سرکاری اراضی کو فروخت کیا تھااوراب ریاستی حکومت کا مقصد ہراج کے ذریعہ دوسری سرکاری اراضیات کو فروخت کرتے ہوئے 4 تا 5 ہزار کروڑ روپئے کی آمدنی حاصل کرنا ہے۔

اراضیات کے ہراج کے دوسرے مرحلہ کے دوران حکومت کوکاپیٹ اور پُوپُل گوڑہ علاقہ کی 117 ایکڑ اراضیات کو فروخت کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔

بتایاجاتا ہے کہ حکومت اس خصوص میں پیر کو نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔ ریاستی حکومت نے سمجھا جاتا ہے کہ اُپل کے بھگایت لے آوٹ کو فروخت کرنے کا بھی منصوبہ بنایا ہے۔کورونا کی وجہ سے حکومت کی آمدنی گھٹ گئی ہے جس کی پابجائی حکومت قیمتی سرکاری اراضیات کے ہراج کے ذریعہ کرنا چاہتی ہے۔اسی کے حصہ کے طورپر پہلے مرحلہ میں اراضیات کے ہراج کے کام کو مکمل کرلیاگیا ہے۔خانم میٹ اور کوکاپیٹ میں تقریبا 50 ایکڑ سرکاری اراضی کا ہراج کیاگیا۔اس سے حکومت کو دوہزارکروڑ روپئے کی آمدنی ہوئی۔ریکارڈ سطح پر ایک ایکڑ پر 60کروڑروپئے حاصل ہوئے۔خانم میٹ کی سرکاری اراضیات کی اوسط قیمت تقریبا 50کروڑروپئے رہی۔تازہ طورپر حکومت مزید اراضیات کی فروخت کے ذریعہ آمدنی حاصل کرنا چاہتی ہے۔
خانم میٹ میں 22.79 ایکڑ اراضیات اور پُوپُل گوڑہ میں 94.56 ایکڑ اراضیات یعنی جملہ 117.35 ایکڑ اراضیات فروخت کی جانے والی ہے۔ خانم میٹ میں 9پلاٹس، پُوپُل گوڑہ میں 26پلاٹس کی شکل میں یہ اراضیات ہراج کی جائیں گی۔تلنگانہ اسٹیٹ انڈسٹرئیل انفراسٹرکچر کارپوریشن لمیٹیڈ کی جانب سے پیر کو نوٹیفکیشن کی اجرائی کی توقع ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×