آئینۂ دکن

مسجد آمنہ پیراماؤنٹ کالونی ٹولی چوکی میں ایک روزہ کل ریاستی تربیتی اجتماع

حیدرآباد: 8؍اکٹوبر (عصر حاضر) مسجد آمنہ پیراماؤنٹ کالونی ٹولی چوکی حیدرآباد میں ملک کے موجودہ حالات اور ہماری ذمہ داریاں کے عنوان سے ایک روزہ کل ریاستی تربیتی اجتماع بتاریخ 13/ اکٹوبر بروز اتوار  منعقد کیا جارہا ہے‘ جس کا مقصد ملک کے موجودہ حالات میں دین  اور ملت کا درد رکھنے والے وہ احباب جو کسی طرح فکر مند اور بے چین ہیں اور آج کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے ’’دینی دوستی،، کے نام سے ایک جامع کوشش جاری ہے‘ اس کو قریب سے جان کر ہر دردمند کو کام کرنے کا میدان مل جائے گا۔ موجودہ حالات پر اور ’’دینی دوستی،، کی اس محنت پر یاست کے مشہور اور صاحبِ فکر علماء کرام کی رہنمائی امت کے سامنے لانے کے لیے نظامِ ’’دینی دوستی،، کا ایک روزہ اجتماع رکھا گیا ہے۔ آپ سے دل کی گہرائی سے یہ درخواست ہے کہ اس اجتماع میں ضرور شرکت فرمائیں۔ اجلاس کی تفصیلات ذیل میں ملاحظہ فرمائیں:

اجلاس کا آغاز 13/اکٹوبر بروز   اتوار صبح 8؍بجے سے ہوگا۔ پہلی نشست صبح 8؍بجے تا 8:40؍بجے مولانا عبد القوی صاحب کی صدارت میں منعقد ہوگی۔ دوسری نشست صبح 9:45؍بجے تا 10:30؍بجے منعقد ہوگی جس میں  ’’دینی دوستی،، کے کاموں کا جائزہ مولانا محمد شفیع الدین ندوی مدظلہ العالی پیش فرمائیں گے۔  تیسری نشست 10:35؍بجے تا 12:35؍بجے منعقد ہوگی جس میں محترم جناب مصطفی صاحب برادرانِ وطن کو مانوس کرنے کے طریقے اور اس کے بہتر نتائج کے عنوان خطاب فرمائیں گے ‘ محترم خواجہ انیس صاحب ایڈوکیٹ صدر سٹی بام سیف ہندوستان کی مظلوم قومیں اور ہماری ذمہ داریاں پر روشنی ڈالیں گے۔ جبکہ بام سیف کے ریاستی صدر ڈاکٹر کمار اسی عنوان کے تحت اپنا محاضرہ پیش فرمائیں گے۔ چوتھی نشست مولانا مفتی محمد غیاث الدین رحمانی صاحب مدظلہ العالی کی صدارت میں دوپہر 2؍بجے تا 4:15؍بجے منعقد ہوگی۔ بعد نمازِ عصر علماء اور عوام کے لیے علیحدہ نشستیں منعقد ہوں گی۔ علماء کی نشست کی صدارت مولانا سید احمد ومیض ندوی مدظلہ العالی فرمائیں گے جبکہ عوام الناس کی نشست کی صدارت مولانا مفتی تجمل حسین قاسمی صاحب کی صدارت میں منعقد ہوگی۔ اجلاسِ عام بعد نمازِ مغرب بصدارت عارف بالله حضرت مولانا شاه محمد جمال الرحمن صاحب مفتاحی دامت برکاتہم منعقد ہوگا۔ جس میں مہمانِ خصوصی فقیہ العصر حضرت مولانا خالد سیف الله رحمانی صاحب مدظلہ العالی ہوں گے۔ اس ایک روزہ تربیتی اجتماع کی نظامت مولانا محمد مصدق القاسمی صاحب صدر دعوہ اکیڈمی فرمائیں گے۔ وابستگانِ دینی دوستی نے عوام الناس اور علماء کرام بالخصوص اس عنوان سے دلچسپی رکھنے والوں سے شرکت و استفادہ کی درخواست کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×