آئینۂ دکن

سلطان الہند کے خلاف دریدہ دہنی کی شدید مذمت‘ مسلمانوں سے ٹی وی مباحث میں حصہ نہ لینے مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ کی اپیل

حیدرآباد: 18؍جون سلطان الہند غریب نواز حضرت سید خواجہ معین الدین چشتی ملک کی عظیم روحانی شخصیت ہیں اور عالم اسلام کے اولیاءِ کبار میں آپ کا شمار کیا جاتا ہے۔ حضرت خواجہ غریب نوازؒ کی تعلیمات انسانیت‘ انصاف‘مساوات‘ ہندو مسلم یکجہتی اور امن و سلامتی پر مشتمل ہیں۔ حضرت خواجہ اجمیریؒ کی ذاتِ بابرکت صرف مسلمانوں کے لیے نہیں بلکہ بلا لحاظِ مذہب وملت بلا تخصیص سبھی کے لیے قابلِ احترام ہے۔ ایسی عظیم شخصیت کے بارے میں قومی ٹی وی چینل پر فسطائی ذہنیت کے حامل اینکر کا گستاخانہ کلمات کہنا بالعموم تمام انصاف پسند ہندوستانیوں کے لیے اور بالخصوص مسلمانوں کے ناقابل برداشت اور قابل مذمت ہے۔ مولانا مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ نے اخبارات کے لیے جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا کہ حضرت اجمیری کی خدمات کو فراموش کرنا دریدہ دہنی سے کام لینا انتہائی شرمناک عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس جرم میں اینکر اور ٹی وی چینل دونوں برابر کے شریک ہیں‘ دونوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے تاکہ آئندہ کسی کو اس طرح کی حرأت نہ ہوسکے۔ فی الحال ساری دنیا بالخصوص ہندوستان مختلف مصائب ومسائل سے دو چار ہے‘ ایسے حالات میں اس طرح کا عمل افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔ شیخ الجامعہ نے اپنے بیان میں ان مسلمانوں کو ٹی وی چینلوں کا رخ نہ کرنے کی اپیل کی جو چینلوں کے مباحث میں شریک ہوکر دانستہ و نادانستہ طور پر مخالفین کی سازشوں کا حصہ بن رہے ہیں۔ اس لیے ضروری ہے کہ مسلمان ٹی وی چینلوں کے مباحث کا بائیکاٹ کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×