نجی اسپتالوں میں کوویڈ 19 ٹیسٹ اور علاج کی قیمتیں مقرر
حیدرآباد: 15؍جون (عصر حاضر) چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ نے حیدرآباد و اطراف کے 30؍اسمبلی حلقوں میں 50،000 کوویڈ 19 ٹیسٹ کروانے کا اعلان کیا ہے اس اعلان کے ایک دن بعد ، حکومت نے پیر کو نجی اسپتالوں میں کروونا ٹیسٹ اور علاج کی قیمتیں مقرر کی ہیں۔
کووڈ-19 ٹیسٹ نجی لیب میں کروانے پر 2200؍روپیے اس کی قیمت ہوگی جبکہ کورونا وائرس کے مریض کا وینٹیلیٹر کے بغیر علاج کیا جاتا ہے تو حکومت نے یومیہ 7000 قیمت مقرر کی ہے۔ اگر مریض کو وینٹیلیٹر لگایا جاتا ہے تو 9000روپیے ادا کرنے ہوں گے۔ عام وارڈ میں روزانہ کی قیمت 4500 روپے رکھی گئی ہے۔ وزیر صحت ایٹالا راجندر نے یہ اعلان میڈیکل حکام کے ساتھ آج میڈیا بریفنگ میں کیا۔ انہوں نے کہا ، "ہم ریاست میں ایسے ٹیسٹ کروا رہے ہیں جو آئی سی ایم آر کے ضوابط کے عین مطابق ہیں۔” نجی لیبز کو کورونا ٹیسٹ کرنے اور جی ایچ ایم سی کے اس پار ٹیسٹوں کی اجازت کے بارے میں بھی بتایا گیا۔ وزیر موصوف نے کہا کہ میڈیکل حکام کی جانب سے تمام اسپتالوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صرف ان افراد کے ٹیسٹ کروائیں جو کورونا کی علامات متاثر ہیں۔