آئینۂ دکن

حیدرآباد میں دوبارہ لاک ڈاؤن کے امکان والی خبر فرضی نکلی

حیدرآباد: 13/جون (عصر حاضر) کورونا وائرس کے روز افزوں مثبت کیسوں سے نمٹنے کیلئے حکومت تلنگانہ بہتر اقدامات کررہی ہے ایسے میں ایک تلگو چینل کے حوالہ ریاستی وزیر ٹی سرینواس سے منسوب ایک خبر چلادی گئی کہ تلنگانہ میں ایک اور بار لاک ڈاؤن نافذ ہوسکتا ہے حالانکہ ریاستی وزیر افزائش مویشیاں ٹی سرینواس یادونے شہر میں کورونا وائرس میں اضافہ کے پیش نظر دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کے امکانات کو مسترد کردیا۔ اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے ایک تلگو نیوز چینل کی جانب سے چلائی جانے والی بریکنگ نیوز کو مسترد کردیا جس میں وزیر موصوف سے منسوب کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ شہر حیدرآباد میں دوبارہ لاک ڈاؤن کا نفاذ زیر غور ہے اور اس سلسلہ میں چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ ایک اعلی سطحی اجلاس منعقد کریں گے۔ مذکورہ نیوز چینل کی بریکنگ نیوز کے وائرل ہونے کے بعد عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی جس کے بعد وزیر موصوف نے واضح کیا کہ انہوں نے اس طرح کا کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

اس موقع پر انہوں نے بی جے پی قائدین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں ریاستی حکومت کوویڈ۔19 پر قابو پانے کیلئے جو اقدامات کررہی ہے مرکز کی جانب سے اس کی ستائش کی جارہی ہے۔ بی جے پی قائدین ٹی آر ایس حکومت پر تنقیدیں کررہے ہیں۔وزیر سرینواس نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں جو نرمی دی گئی ہے وہ مرکزی حکومت کے گائیڈ لائنس کے مطابق دی گئی ہیں۔ریاست میں کورونا وائرس کے بڑھتے واقعات پر چیف منسٹر کے سی آر گہری نگاہ رکھے ہوئے ہیں اور عہدیداروں کو مناسب مشورے دے رہے ہیں۔ ایسے میں بی جے پی قائدین حکومت پر کوویڈ۔19 کو قابو کرنے میں ناکامی کے الزامات عائد کرنا مناسب نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر انہیں عوام سے محبت ہے تو وہ مرکزی حکومت سے لاک ڈاؤن میں نرمی دئے جانے کی وجوہات دریافت کریں۔ انہوں نے دعوی کیا کہ ریاستی حکومت کورونا وائر س کو قابو میں کرنے کیلئے بہتر اقدامات کررہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×