آئینۂ دکن

گاندھی ہاسپٹل میں پنکھا اچانک چھت سے گر پڑا۔ دو کورونا متأثرین زخمی

حیدرآباد: 3جون(ذرائع) شہر حیدرآباد کا معروف سرکاری دواخانہ گاندھی ہاسپٹل جہاں پر کورونا کے مریضوں کا علاج کیا جارہا ہے وہاں اچانک چھت سے پنکھا گرنے سے دو کورونا سے متاثرہ مریض زخمی ہوچکے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق دواخانہ کی ساتویں منزل پر جہاں کورونا متآثرین زیر علاج ہیں وہاں یہ واقعی پیش آیا۔ دو مریضوں کے زخمی ہونے پر لوگ خوف زدہ ہیں۔ دواخانہ کے ذمہ داران و متعلقہ محکمہ کے عہدیداران اس معاملہ کو سنجیدگی سے لیں تاکہ اگلا ایسا کوئی موقع پیش نہ آئیں کہ جس کی وجہ سے دواخانہ میں شریک مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×