حیدرآباد و اطراف

علماءکرام، حفاظ اور اہلِ علم سے مخلصانہ گذارش: مفتی عبدالمغنی مظاہری

حیدرآباد: 20؍مئی (عصر حاضر) تمام علماء کرام، حفاظ کرام اور اہلِ علم سے مخلصانہ گذارش کرتا ہوں کہ اس سال کورنا وائرس کے خطرہ اور لاک ڈاؤن کی وجہ سےعید گاہوں اور مسجدوں میں جمع ہو کر نمازِ عید ادا کرنے پر پابندی ہے اور مسلمان چاہتے ہیں کہ عید کے دن نماز عید ضرور ادا کریں ، ایسی صورت میں مسلمان اپنے گھر میں یادیگر جگہوں میں نماز عید ادا کرنا چاہیں گے، جس کے لئے انہیں عید کی نماز پڑھانے اور خطبہ پڑھنے کی صلاحیت والے امام و خطیب کی ضرورت ہوگی، اس ضرورت کو پورا کرنا علماءکرام حفاظ کرام اور اہلِ علم کی ذمہ داری ہے ۔
میں ایسے تمام حضرات سے گذارش کرتا ہوں کہ عید کی نماز پڑھانے خطبہ دینے کے لئے جس صلاحیت اور تیاری کی ضرورت ہے اس کی تیاری عید سے پہلے ہی کرلیں،تھوڑا علم رکھنے والے احباب بھی تیاری کرکے آسانی سے عید کی نماز پڑھا سکتے ہیں اور خطبہ دے سکتے ہیں، مختصرخطبہ یاد کرلیں یا کہیں لکھا ہوا ہوتو اس کو اپنے پاس محفوظ کرلیں(واٹس آپ اور انٹرنٹ پر بھی مختصر خطبے گردش کررہے ہیں)، تاکہ مختلف جگہوں پر نماز عیدکے لئے ہم اپنی خدمات پیش کر سکیں، ظاہر ہے کہ ہر سال چند اماموں اور خطیبوں کی اقتداء میں لاکھوں اور کروڑوں مسلمان نماز عید ادا کیا کرتے تھے اس سال لاک ڈاؤن کی وجہ سے مختلف گھروںیا دیگر جگہوں میں نماز عید کا اہتمام ہوگا تو قوم کو ہزاروں لاکھوں امام و خطیب کی ضرورت ہوگی اور اس ضرورت کو پورا کرنا ہماری ہی ذمہ داری ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی گذارش ہے کہ عید گاہ یا مسجد کے علاوہ کسی دوسری جگہ میں جمعہ اور عید کی نماز کے صحیح اور درست ہونے کے مسائل بھی اپنے قریبی معتبر علماء سے دریافت کرلیں تاکہ ہماری نماز اور قوم کی نماز جائز اور صحیح ہوسکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×