آئینۂ دکن

دارالعلوم رحمانیہ شہر حیدرآباد کا قدیم ترین اقامتی دینی دعوتی ادارہ

حیدرآباد: 7؍مئی (پریس ریلیز) نائب مہتمم جامعہ نے اپنی اپیل میں کہا کہ جامعہ اسلامیہ دارالعلوم رحمانیہ، تالاب کٹہ، رنگیلی کھڑکی، یاقوت پورہ، حیدرآباد، شہرکا قدیم ترین ادارہ ہے اور اپنی خدمات کے سبب جنوبی ہند کا معروف ادارہ اور علاقہ کا مادرِعلمی تصور کیا جاتا ہے، یہ ادارہ گذشتہ پانچ دہوں سے ملت کو قابل، باصلاحیت دینی اور اسلامی رہنما افراد، علماء، حفاظ اورمفتیان کرام فراہم کرتا آرہا ہے، جامعہ سے تعلیم پانے والے کئی علماء اور مفتیان کرام شہر حیدرآباد، اضلاع آندھراپردیش؛ دیگر ریاستوں اور بیرون ملک نمایاں دینی ودعوتی خدمات میں مصروف ہیں، فی الحال جامعہ میں 693 کے قریب طلبا وطالبات استفادہ کررہے ہیں جبکہ 450 طلبا دارالاقامہ میں قیام وطعام کی سہولتوں کے ساتھ اقامت پذیر ہیں، جامعہ کا عملہ 93/نفوس پر مشتمل ہے، استفادہ کرنیوالے طلباکی بڑی تعداد کی کفالت اور ان کے کھانے، رہنے کا نظم جامعہ ہی کرتا ہے، جامعہ کے اخرجات (علاوہ تعمیرات) دو کروڑ سے متجاوز ہیں، جامعہ کے تحت ایک شفاخانہ بھی ہے جس سے غریب عوام کی ایک بڑی تعداد استفادہ کرتی ہے۔
رمضان المبارک کے اس مبارک ومسعود مہینے میں اصحابِ خیر سے تعاون کی خواہش کی جاتی ہے۔
جامعہ کا پتہ ہے: جامعہ اسلامیہ دارالعلوم رحمانیہ، تالاب کٹہ، میرجملہ، یاقوت پورہ، حیدرآباد۔
برائے آن لائن ٹرانسفر، چیک، ڈرافٹ بینک کی مکمل تفصیل:

DARULULOOM RAHMANIA, A/c: 91701 00593 41550, IFSC: UTIB0001458.
Axix Bank, Siddiamber Bazar, Branch.
فون نمبرات 24564646, 9550097862 / 3, : 040-

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×