آئینۂ دکن

مومنٹ فار پیس اینڈ جسٹس اور ڈاکٹرس کی تنظیم ڈیر کی جانب سے سرکاری دواخانہ کنگ کوٹھی کے طبی عملہ کے لئے سیفٹی کٹس پی پی اییز کا عطیہ

حیدرآباد: 19؍اپریل (عصر حاضر) مومنٹ فار پیس اینڈ جسٹس،تلنگانہ ایم پی جے اور ڈاکٹرس ایسوسی یشن فار ریلیف اینڈ ایجوکیشن ڈیرکی جانب سے ایک وفد نے آج سرکاری دواخانہ کنگ کوٹھی کے طبی عملہ کے لئے سیفٹی کٹس پر مشتمل پی پی اییزکا عطیہ پیش کیا گیا۔ایم پی جے اور ڈیر کے ذمہ داران نے ڈاکٹر نرسمہن،سپرٹینڈنٹ سرکاری دواخانہ کنگ کوٹھی سے ملاقات کرتے ہوئے یہ کٹس کا عطیہ ان کے حوالہ کیا۔اس سیفٹی کٹس میں گاؤنس،اور دیگر ضروری اشیاء شامل ہوتی ہیں جسکی ڈاکٹرس کو مریضوں کے علاج کے دوران احتیاطی طور پر سخت ضرورت ہے۔واضح رہیکہ مومنٹ فار پیس اینڈ جسٹس،تلنگانہ ایم پی جے ایک غیر سیاسی،سماجی تنظیم ہے جو ریاست بھر میں ملک کے عوام کی معاشی،قانونی اور تعلیمی مسائل کوحل کرنے میں مصروف عمل ہے۔ایم پی جے اور ڈیر کی جانب سے یہ تحفہ ڈاکٹرس کی ان اعتراف خدمات کے طور پر پیش کیا گیاجواس وقت وہ کورونا وائرس سے مقابلہ کرنے کے دوران انجام دے رہے ہیں۔ڈاکٹر نرسمہن نے اس موقع پر ایم پی جے اور ڈیر کاشکریہ ادا کیا۔وفد میں ڈاکٹر سمیع الزماں، ماہرامراض قلب،ڈاکٹر عاطف اسماعیل،ماہر امراض شش(ذمہ داران تنظیم ڈیر)کے علاوہ جناب محمد فضل الدین میڈیا سکریٹر ی مومنٹ فار پیس اینڈ جسٹس،تلنگانہ ودیگر شامل تھے۔ڈاکٹرمظہر اللہ،فزیشین سرکاری دواخانہ کنگ کوٹھی نے وفد کا استقبال کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×