آئینۂ دکن

لاک ڈاؤن کے سبب عام میتوں کو غسل دینے میں دشواری کے سبب مسجد بغدادی ٹیک نامپلی میں غسل خانہ کا نظم

حیدرآباد: 7/اپریل (پریس ریلیز) میتوں کے غسل کے لئے مسجد بغدادی ٹیک، نامپلی میں غسل خانے کا نظم ہے۔ لاک ڈاؤن کے سبب میتوں کے غسل کے لئے عامۃ المسلمین کو مشکلات پیش آرہی ہیں ۔ صدر تولیت کمیٹی مسجد بغدادی ٹیک جناب سید منیر الدین احمد مختار  نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مسجد کمیٹی کی اس سہولت سے استفادہ کریں۔ شہر میں چھوٹے مکانات فلیٹس، اپارٹمنٹس کی وجہ سے میتوں کے غسل کے لئے جگہ دستیاب نہیں ہو رہی ہے‘ غسل خانے کا نظم اسی مقصد سے کیا گیا ہے،سہولت سے استفادہ کے لئے ان فون نمبرات پر ربط پیدا کریں۔ 9849242805/9704165947
نوـٹ:    کورونا وائرس سے جن کی موت ہورہی ہے وہ حضرات زحمت نہ کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×