آئینۂ دکن

ادارہ سعادت السلیم ملک پیٹ میں حفظ کے طلباء کے داخلوں کے لیے رجسٹریشن کا آغاز

ادارہ سعادت السلیم اولڈ ملک پیٹ جو گوناگوں خصوصیات کی وجہ سے شعبہ حفظ میں ایک نمایاں مقام کا حامل ہے نے نہایت کامیابی کے ساتھ اپنے تیسرے تعلیمی سال کے اختتام کی طرف رواں دواں ہے اور آئندہ سال مزید چند خصوصیات کے ساتھ شعبہ حفظ کیلئے داخلوں کے لیے رجسٹریشن کا آغاز ہوچکا ہے۔
ادارہ ھذا کی خصوصیات
1 تعلیم کے ساتھ تربیت پر خصوصی توجہ
2 پائنٹس کے ذریعہ طلبہ کی تعلیمی واخلاقی ترقی کا نظم
3 ھر درجہ میں صرف آٹھ تا دس طلبہ کا داخلہ
4 طلبہ کی نفسیات کو پیش نظر رکھ کر ان سے معاملہ
5 یونیفارم آئی ڈی کارڈ کے ذریعے مکمل ڈسپلن کا اھتمام
6 صبح وشام طلبہ کیلئے بطور ریفریشمنٹ دودھ، انڈا اور دیگر میوہ جات کا نظم۔
7 تجوید کے ساتھ عرب ائمہ کی طرز قرأت کی مشق۔
8 عربی اردو اور دینیات کی تعلیم کا مضبوط نظم
9 طلبہ پر مکمل نظر رکھنے کیلئے سی سی ٹی وی کیمروں کا نظم و ضبط
10 ٹرانسپورٹ کی سہولت۔
11 راست فون اور ایس ایم ایس کے ذریعہ اولیائے طلبہ سے مکمل رابطہ
12 طلبہ کی حاضری کو قابو میں رکھنے کے لئے پابند طلبہ کو مختصر انعامات کا نظام
13 ماہانہ ٹسٹ کے ذریعہ تعلیم میں پختگی کی فکر
14 عملی مشق کے ذریعہ طلبہ کو سنتوں کا عادی بنانے کی کوشش
15 ماہر جید اور تربیت یافتہ اساتذہ کی خدمات فراہم۔
16 حفظ کے طلبہ کو دوسرے دن کی تیاری کے لئے بعد مغرب بااھتمام تعلیم کا نظم۔
اس کے علاوہ کئی ایک خصوصیات کا حامل یہ ادارہ آپ کی آپ کے بچوں کو دینی تعلیم سے آراستہ کرنے کے لئے حاضر ہے۔
اس ادارہ میں آئندہ سال کے لئے صرف چند طلبہ کے داخلہ کی گنجائش ہے
لہذا امیدوار حضرات جلد از جلد ان نمبرات پر رابطہ کریں۔9182130683, 7801068891

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×