تلنگانہ ہائی کورٹ نے ایس ایس سی امتحانات پر لگائی روک‘ 23؍مارچ سے ہوگی عمل آوری
حیدرآباد: 20؍مارچ (عصر حاضر) تلنگانہ میں جاری ایس ایس سی کے امتحانات پر فوری طور پر روک لگانے تلنگانہ ہائی کورٹ نے احکام جاری کیے تاہم 21؍مارچ کو منعقد امتحان شیڈول کے مطابق منعقد ہوگا۔
نجی تعلیمی ادارے کے استاذ بالا کرشنا کے نے کرونا وائرس وبائی امراض کے پیش نظر ریاست بھر میں جاری ایس ایس سی امتحانات روکنے کے لئے ایک عوامی انٹریسٹ لیگیشن (پی آئی ایل) دائر کی تھی۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا بھی کی کہ امتحانات جاری رکھنا طلباء کے لئے خطرہ ہے کیونکہ تلنگانہ میں بھی کوویڈ 19 اپنا اثر تیزی سے دکھا رہا ہے۔ لہذا انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ وہ متعلقہ محکمہ کو ایس ایس سی کے امتحانات روکنے کی ہدایت کرے۔
چیف جسٹس تلنگانہ ہائیکورٹ راگھویندر سنگھ چوہان نے پی آئی ایل کی سماعت کے بعد حکومت تلنگانہ کو ہدایت دی کہ وہ تا حکمِ ثانی ایس ایس سی امتحانات ملتوی کردیں۔
ہائی کورٹ نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ اگرچہ امتحانات شروع ہوچکے ہیں ، لیکن ایس ایس سی کے امتحانات جو پیر 23 مارچ سے اس پر عمل آوری کرتے ہوئے فوری طور پر روک لگادیں تاہم اس معاملے پر نظرثانی کے لئے 30 مارچ تک ملتوی کیا گیا ہے۔