آئینۂ دکن

مجلس دعوۃ الحق کے تحت این ٹی آر نگر میں جلسہ معراج النبیﷺ اور اس کا پیغام

حیدرآباد: 18؍مارچ (عصر حاضر) حافظ محمد عبد العلیم فیضی کی اطلاع کے بموجب جلسہ اصلاحِ معاشرہ و نہی عن المنکرات برائے مرد و خواتین بتاریخ21؍مارچ بروزِ ہفتہ بعد نمازِ ظہر ٹھیک 1:45؍بجے بمقام بمکان جناب محمد عباس علی صاحب نزد عیدگاہ بلال این ٹی آر نگر حیدرآباد منعقد ہوگا۔ جس کی نگرانی مولانا احمد عبید الرحمن اطہر ندوی مدظلہ العالی ناظم مقامی مجلس دعوۃ الحق حیدرآباد فرمائیں گے۔ ان شاء الله اس موقع پر رہبر ملت حضرت مولانا مفتی محمد عبدالمغنی مظاہری صاحب دامت برکاتہم صدر سٹی جمعیۃ علماء گریٹر حیدرآباد اور مولانا وجیہ الدین شاہد مظاہری صاحب مدظلہ مدرس ادارہ اشرف العلوم حیدرآباد کے خصوصی خطابات ہوں گے۔ مقامی مجلس دعوۃ الحق این ٹی آر نمر حیدرآباد نے عامۃ المسلمین مرد و  خواتین و طالبات سے کثیر تعداد میں شرکت و استفادہ کی درخواست ہے۔ رابطہ کے لیے فون نمبر 9059634942

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×