آئینۂ دکن

مفتی محمد سلمان صاحب بجنوری نقشبندی کا دو روزہ دورۂ حیدرآباد

حیدرآباد: 10؍مارچ (پریس ریلیز) مولانا احمد عبید الرحمن اطہر ندوی صاحب کی دعوت پر ملک کے ممتاز عالمِ دین حضرت مولانا مفتی محمد سلمان صاحب بجنوری نقشبندی مدظلہ استاذ دارالعلوم دیوبند و مدیر ماہنامہ دارالعلوم و خلیفہ حضرت پیر ذوالفقار احمد نقشبندی دامت برکاتہم 14؍مارچ بروزِ ہفتہ دو روزہ دورہ پر حیدرآباد تشریف لار ہے ہیں۔ 14؍مارچ بعد نمازِ عصر مدرسہ مظہر العلوم نظام آباد میں علماء و ائمہ کرام کی خصوصی اصلاحی مجلس سے خطاب فرمائیں گے۔ اسی دن بعد نمازِ عشاء مدرسہ عائشہ اصلاح البنات بانسواڑہ ضلع کاماریڈی کے سالانہ جلسہ میں حضرت کا خصوصی خطاب ہوگا۔ 15؍مارچ بروزِ اتوار بعد نمازِ ظہر بمقام مدرسہ معہدالصالحات مسجد قطب شاہی بازارگارڈ میں جلسہ تکمیلِ حفظِ قرآن و عالمیت کے موقع پر کلیدی خطاب فرمائیں گے اور بعد نمازِ عشاء جامع مسجد ٹین پوش لال ٹیکری میں علماء وحفاظ و ائمہ کرام کے اجتماع سے خطاب فرمائیں گے۔ علماء و حفاظ کرام اور عامۃ المسلمین سے کثیر تعداد میں شرکت واستفادہ کی خواہش کی جاتی ہے۔

Related Articles

One Comment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×