آئینۂ دکن

کومان کانسپٹ اسکول یوسف گوڑہ حیدرآباد کا دوسرا سالانہ جلسہ تکمیل حفظِ قرآن مجید

حیدرآباد: 9؍مارچ (عصر حاضر) کومان کانسپٹ اسکول یوسف گوڑہ حیدرآباد کا دوسرا جلسہ تکمیلِ حفظِ قرآن مجید و دستاربندی بتاریخ 10؍مارچ بروزِ منگل بوقت 6:30؍بجے شام بمقام سویرا فنکشن ہال زیر صدارت عارف بالله حضرت مولانا شاه محمد جمال الرحمن صاحب مفتاحی دامت برکاتہم منعقد ہوگا۔ مقامی رکن اسمبلی ماگنٹی گوپی ناتھ صاحب مہمانِ خصوصی ہوں گے۔ واضح ہو کہ کومان کانسپٹ اسکول ایک ایسا عصری ادارہ ہے جہاں پرمعیاری عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ دین کی بنیادی تعلیم تجوید اور صحت کے ساتھ ناظرہ قرآن پڑھایا جاتا ہے نیز اس میں سے جو منتخب طلبہ ہیں ان کے لئے حفظ قرآن پاک کی تعلیم کا بھی نظم کیا گیا ہے۔ عصری مضامین پڑھانے کے لئے گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ بلکہ B.ed Qualified معلمات کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں تو وہیں تجوید دینیات پڑھانے کے لئے حفاظ و علماء اور تصحیح شدہ اساتذہ کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں۔ حفظ قرآن مجید کے لیے باضابطہ تین درجات موجود ہیں جس میں دو درجہ لڑکوں کے لئے ہیں اور ایک درجہ لڑکیوں کے لئے ہے۔ لڑکیوں کا نظام معلمات کے حوالے ہیں۔ الحمد للہ شعبہ حفظ سے سال گزشتہ پہلے بیاچ میں 5 طلبہ نے حفظ قرآن مکمل کیا تھا اور اس سال  الحمد للہ 7 طلبہ اور ایک طالبہ نے حفظ قرآن مکمل کرنے کی سعادت حاصل کی ہے جن کی تکمیل اور دستار بندی کا یہ اجلاس نہایت تزک و احتشام کے ساتھ منعقد کیا جارہا ہے۔ محمد بن طیب الکومان ذمہ دار و جمیع اساتذہ و کارکنانِ ادارہ نے عامۃ المسلمین سے کثیر تعداد میں شرکت و استفادہ کی درخواست کی ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے اس نمبر پر ربط کریں: 9885398117۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×