آئینۂ دکن

ادارہ اشرف العلوم اکبرباغ کا دو روزہ عظیم الشان سالانہ مسابقہ

حیدرآباد: 28/فروری (پریس ریلیز) حافظ محمد عبدالولی نائب ناظم ادارہ اشرف العلوم، حیدرآباد کی اطلاع کے بموجب ادارہ اشرف العلوم شعبۂ اکبرباغ کا عظیم الشان سالانہ مسابقہ ان شاء اللّٰہ آج بروز ہفتہ اور کل بروز اتوار بتاریخ 4، 5 رجب المرجب 1441 مطابق 29، فروری و یکم مارچ 2020،بمقام فوقانی مسجد، مسجدِ اکبری اکبرباغ، انتہائی تزک و احتشام کے ساتھ چار مختلف نشستوں میں زیرِ سرپرستی حضرت مولانا محمد عبدالقوی صاحب دامت برکاتہم ناظم ادارہ ہذا و زیرِ قیادت مولانا محمد کبیرالدین صاحب دامت برکاتہم منعقد ہوگا، آج بعد نمازِ عشاء منعقد ہونے والی نعتیہ مسابقے کی پہلی نشست میں طلبہ نعت و حمد کے علاوہ حالاتِ حاضرہ پر اپنا لکھا ہوا کلام پیش کریں گے، اتوار کے دن صبح کی نشست میں اردو تقاریر اور ظہر کے بعد والی نشست میں عربی، انگریزی اور تلگو زبانوں میں اہم تقاریر پیش کی جائیں گی، مہمان خصوصی کی حیثیت سے پہلی نشت میں حضرت مولانا مفتی صادق محی الدین صاحب دامت برکاتہم، دوسری نشست میں مولانا مفتی الیاس صاحب قاسمی دامت برکاتہم، تیسری نشست میں مولانا سید ظفر احمد جمیل صاحب حسامی دامت برکاتہم شرکت فرمائیں گے، اختتامی وانعامی نشست بروز اتوار بعد نمازِ عشاء حضرت مولانا مفتی عبد المغنی صاحب دامت برکاتہم کی زیرِ صدارت منعقد ہوگی، مہمان خصوصی حضرت مولانا احمد عبید الرحمٰن اطہر ندوی صاحب دامت برکاتہم ہوں گے، طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لیے آپ تمام سے جناب حافظ عبد المحصی صدر شعبۂ اکبرباغ نیز استاذہ و طلبہ نے شرکت کی خصوصی درخواست کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×