آئینۂ دکن

حیدرآباد: توہین محسن انسانیتﷺ نا منظور کے عنوان سے منعقد کیا گیا کُل جماعتی اجلاس، نپور شرما، نوین جندال اور راجہ سنگھ کی گرفتاری کا مطالبہ

حیدرآباد: 14؍جون (پریس ریلیز) حیدرآباد کے میڈیا پلس آڈیٹوریم گن فاؤنڈری میں مختلف مکاتب فکر، مختلف تنظیموں اور علماء اکرام کی جانب سے توہین محسن انسانیت نامنظور کے عنوان پر کل جماعتی اجلاس منعقد کیا گیا اور گستاخوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی۔ اجلاس کے بعد مندوبین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے شان رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت خواجہ اجمیری رحمت اللہ علیہ کی شان میں کی گئی گستاخی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کی۔
مقررین نے میڈیا سے خطاب میں ریاستی وزیر اعلیٰ و وزیر داخلہ سے مطالبہ کیا کہ وہ گستاخ رسولﷺ و اولیاء اللہ بی جے پی کی سابق قومی ترجمان نپور شرما’ دہلی میڈیا انچارج نوین جندل اور گوشہ محل کے بی جے پی ایم ایل اے راجا سنگھ کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔
کل جماعتی اجلاس کے اس موقع پر مولانا حسام الدین ثانی جعفر پاشا، مولانا عبید الرحمٰن اطہر ندوی، مولانا مفتی تجمل حسین، مولانا مفتی غیاث الدین رحمانی، مولانا غیاث احمد رشادی، حافظ پیر خلیق صابر اور مولانا محمدبن عبدالرحیم بانعیم مظاہری کے علاوہ دیگر علماء ومشائخین بھی موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×