آئینۂ دکن

محبت کی شادی کرکے محض دو دن بعد شوہر لاپتہ‘ بیوی کا اقدام خودکشی

حیدرآباد: 19؍نومبر (عصرحاضر) محبت کا دم بھرنے والے یا جنسی خواہش کی تکمیل کے لیے محبت کا ڈھونگ کرنے والے شادی کرکے گھر بسانے میں اکثر لوگ ناکام نظر آتے ہیں‘ تلنگانہ کے ضلع میدک کے منوہرآباد منڈل میں ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا جہاں دو سال تک محبت کا ڈھونگ رچانے والے کا شادی کے محض دو دن میں دم نکل گیا۔ گھر والوں کی مرضی کے خلاف کی گئی محبت کی شادی کے دو دن بعد ہی شوہر کے لاپتہ ہونے پر بیوی نے زہرپی کر خودکشی کی کوشش کی۔ دھرمراجوپلی گاؤں کی رہنے والی تیجا شری اور اسی گاؤں کایشونت ریڈی گزشتہ دو سالوں سے محبت کرتے تھے اور شادی کرنا چاہتے تھے تاہم ان دونوں کے افراد خاندان شادی کیلئے تیار نہیں تھے جس پر انہوں نے گھروالوں کی مرضی کے خلاف مندر میں جاکرشادی کرلی۔اسی دن اس جوڑے نے منوہرآباد پولیس سے رابطہ کیا او ران کے تحفظ کی درخواست کی۔شادی کے دودن بعد یشونت یہ کہہ کر گھر سے روانہ ہوا کہ وہ نائیٹ ڈیوٹی کو جارہاہے تاہم وہ گھر واپس نہیں پہنچا۔اس نے شوہر کی گمشدگی کی پولیس سے شکایت کی تاہم اس کے باوجود اس کا کوئی پتہ نہیں چل سکا۔شوہر نہ آنے کی وجہ سے پریشان تیجا شری نے کیڑے مار دوا کھا کر خودکشی کی کوشش کی۔ اس کے ارکان خاندان نے اس کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کیا۔اس کے ارکان خاندان نے بتایا کہ منوہر آباد اور گجویل پولیس گجویل مجسٹریٹ کے ساتھ اسپتال گئی اور تیجا شری کا بیان لیا جو زیر علاج تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×