آئینۂ دکن

مولانا خواجہ نذیر الدین سبیلی دواخانہ سے ڈسچارج۔ اہل تعلق سے دعاؤں کی درخواست

حیدرآباد: 6؍اپریل (پریس نوٹ) مولانا محمد خواجہ معز الدین طاہر کی اطلاع کے بموجب والد محترم مولانا حافظ محمد خواجہ نذیر الدین سبیلی ناظم جامعہ عائشہ نسواں حیدرآباد کو فالج کا اٹیک ہوا تھا۔  جسم کے بائیں جانب ہوا تھا، جس کی بناء تومبے نیو لائف ہاسپٹل ، چادر گھاٹ میں بغرضِ علاج شریک کیا گیا تھا، چھ یوم کے علاج و معالجہ کے بعد ڈاکٹروں نے دواخانہ سے گھر جانے کی اجازت دے دی اور گھر پر آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ اب الحمد للّہ طبیعت میں کافی افاقہ ہے۔ تمام اہل تعلق اوراحباب سے گزارش ہے والد محترم کی صحت کاملہ عاجلہ دائمہ کے لیے دعا فرمائیں ۔ مزید تفصیلات 9848164598 پر حاصل کی جاسکتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×