آئینۂ دکن

مسجد سالار جنگ کالونی ٹولی چوکی میں فجر کی نماز میں مکتب کے طلباء کی کثرت

حیدرآباد: 5؍نومبر (پریس ریلیز) ہیلپ لائن حیدرآباد ایجوکیشنل اینڈ چیاریٹیبل ٹرسٹ کی اطلاع کے بموجب مسجد سالارجنگ کالونی ٹولی چوکی میں ادارہ وفاق المکاتب ہیلپ لائن حیدرآباد کے تحت چلنے والے مکتب کے انتظامیہ اور مسجد کی کمیٹی نماز فجر میں چالیس دن پابندی سے حاضری دینے والے بچوں میں گرانقدر انعامات کا اعلان کیا‘ اس اعلان کے بعد سے مکتب کے طلباء میں کافی جوش وخروش دیکھا جارہا ہے اور طلباء اپنے سرپرستوں کے ساتھ نمازِ فجر میں حاضر ہونے کے لیے سرگرم عمل ہے۔ تا حال مسجد سالار جنگ ٹولی چوکی میں پینتالیس بچوں کا ریکارڈ درج کیا گیا جو اپنے والد یا دیگر سرپرستوں کے ساتھ نمازِ  فجر کی ادائیگی میں سبقت لے جانے کوشاں ہیں۔ اس اعلان کے دوسرے دن سے ہی یہ سلسلہ چل پڑا ہے۔ بچوں کے ساتھ سرپرستوں فجر کی نماز میں پابندی کے ساتھ حاضر ہورہے ہیں۔ اس طرح کی دلچسپی اور شوق پیدا کرنے والے کام نئی نسل کے لیے دینِ اسلام سے اٹوٹ وابستگی اور فرائض کی ادائیگی میں گہری دلچسپی کا باعث بنے گی۔ اور تاریک ماحول میں امید کی جاگتی ایک کرن ثابت ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×