آئینۂ دکن

30ویں نیشنل چلڈرن سائنس کانگریس میں حرا ماڈل ہائی اسکول نرمل کا پراجیکٹ اسٹیٹ لیول کیلے منتخب

نرمل ۔ 7/ڈ سمبر (اسٹاف رپورٹر) ضلع نرمل مستقر کے JVNR ہائی اسکول نرمل میں 30 و یں نیشنل چلڈرن سائنس کانگریس کا انعقاد عمل میں آیا ۔ جس میں ضلع بھر سے مختلف اسکولوں سے 80 پر ا جیکٹس پیش کیے گئے ۔ حرا ماڈل ہائی اسکول نرمل کے طلباء وطالبات نے جملہ 9 پر اجیکٹس پیش کیے ۔ آرگینک فارمنگ کے مو ضوع پر شفا مہو ین اور مد یحہ ناز متعلم ہشتم کا پراجیکٹ اسٹیٹ لیو ل کے لئے منتخب کیا گیا ۔ جس کی گا ںیڈ ٹیچر ثناء نازنین ہیں ۔ 10 اور 11 ڈ سمبر کے یہ پر ا جیکٹ اسٹیٹ لیول کا نگر یس میں دو بار ہ پیش کیا جائے گا جو کہ ر نگا ریڈی ضلع میں انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ اختتامی تقریب میں ڈ سٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ڈاکٹر اے۔ رو یندر ریڈی اور ڈسٹرکٹ ساںنس آفیسر ونود کمار ،منڈل ایجوکیشن آفیسر شنکر کے ہاتھوں منتخب طلباء وطالبات میں انعامات اور سر ٹیفکٹس تقسیم کے گے ۔ اس موقع پر پر نسپل JVNR اسکول نر سمہا ریڈی ، پر نسپل حرا ماڈل ہائی اسکول اسحاق احمد خالد بھی موجود تھے ۔ حرا ماڈل ہائی اسکول نرمل کے پر اجیکٹ کو اسٹیٹ لیول کیلے منتخب کیے جا نے کی خو شی میں سر پر ست حرا ماڈل ہائی اسکول خواجہ تاج احمد ، صدر محمود یہ ا یجو کیشن اینڈ و یلفیر سو سا ںٹی مو لانا محمد مصدق القا سمی ، کر سپا نڈ نٹ محمد زبیر احمد ، سکر یٹر ی مفتی الیاس احمد حامد قا سمی ، منتظم ادریس احمد راشد ، کے علاوہ جمع اساتذہ طلباء وطالبات اور سر پر ستوں اور بہی خواہوں کی جانب سے مبارکباد پیش کی گئی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×