آئینۂ دکن

حج مبرور وہ ہے جو رب کائنات کی اطاعت اور نبیﷺ کی سچی محبت کا آئینہ دار ہو

حیدرآباد: 28؍جولائی (عصر حاضر) جو حج الله کی بارگاہ میں قبول ہو اس کو  نبی رحمت ﷺ نے حج مبرور سے تعبیر فرمایا ہے‘ حج مبرور کونسا حج ہے جس میں اخلاص ہو الله کی رضا کی طلب هو حج مبرور اسے کہتے ہیں جس میں بندہ الله کی تعالی کی نافرمانیوں سے اپنے آپ کو بچائے رکھے‘ حج مبرور وہ ہے جو شروع سے لیکر اخیر تک قدم قدم پر رب کائنات کی اطاعت اور حضرت سیدنا محمد رسول الله صلی الله علیه وسلم کی سچی محبت کا آئینہ دار ہو اسی لیے عازمین ہم اس کی کوشش کریں کہ ہمارا حج ‘ حج مبرور ہو اور ہر قسم کی الله کی نافرمانیوں سے گناہوں سے معصیتوں سے اور حج کو آلودہ کرنے والی باتوں سے ہم اپنے آپ کو بچائیں‘ خاص طور پر حج کے دوران نگاہوں کی حفاظت کا اہتمام کیجیے زبان کی حفاظت کا اہتمام کیجیے اور اپنے تمام اعضاء و جوارح کو خدا کو ناراض کرنے والی باتوں سے بچائیے ہم نے اتنے سارے اخراجات کرکے بڑی تمناؤں کے بعد بڑی آرزووں کے ساتھ پتہ نہیں کن کن لوگوں کی دعائیں ہمارے ساتھ شامل ہیں ان دعاؤں کی برکت سے الله نے ہمارے لیے حج کو مقدر فرمایا‘ ان خیالات کا اظہار مولانا سید احمد ومیض ندوی نقشبندی دامت برکاتہم جو تلنگانہ حج کمیٹی کے قافلہ سے حج کے لیے روانہ ہورہے ہیں عازمین کی وداعی تقریب حج ہاؤز نامپلی میں خطاب کرتے ہوئے فرمایا۔ مولانا نے سلسلہ خطاب جاری رکھتے ہوئے کہا کہیں ایسا نہ ہو کہ ہماری غفلت ہماری لاپرواہی اور ہماری بے توجہی کی وجہ سے ہمارا یہ حج جو ہے  متأثر ہوجائے اور ہم سے ایسی حرکت ہوجائے جو  الله تعالی کو ناراض کرنے والی ہو اس کا ہم اہتمام کرے اگر آپ دورانِ حج اپنے آپ کو گناہوں سے بچالیتے ہیں الله کی نافرمانی سے بچتے ہیں نگاہوں کی حفاظت کرتے ہیں زبان کی حفاظت کرتے ہیں اور دوسروں کو تکلیف دینے سے اپنے آپ کو بچاتے ہیں تو یاد رکھیے کہ آپ کا حج الله کی بارگاہ میں قبول ہوگا اور الله پاک آپ کو مقاماتِ مقدسہ سے آپ کو اس حال میں لوٹیں گے کہ آپ بالکل گناہوں سے پأک و صاف ہوکر ایسی طرح لوٹیں گے جیسے کہ آپ ابھی آپ اپنی ماں  کے بطن سے پیدا ہوئے ہیں یہ بڑی سعادت ہے اور بڑی نزاکت بھی اس میں ہے کہ ہمیں انتہائی حساس ہونا چاہیے کہ حج کوئی معمولی عبادت نہیں ہے۔ امام اعظم ابو حنیفہ رحمہ الله فرماتے تھے کہ جب تک میں نے حج نہیں کیا کہ تب تک مجھے تردد تھا کہ چاروں عبادتوں میں کونسی عبادت زیادہ افضل ہے لیکن جب مجھے حج کی سعادت حاصل ہوئی تو مجھے یقین ہوا کہ ساری عبادتوں میں سب سے افضل ترین عبادت اور سب سے مؤثر ترین عبادت وہ حج کی عبادت ہے اسی لیے عزیز بھائیو ہم اس کا لحاظ رکھیں اور قیام حرمین کو غنیمت جانیں وہاں کے ایک ایک لمحہ کو غنیمت جانیں اور اپنے آپ کو مکمل طور پر جس مقصد کے لیے ہم جارہے ہیں اسی میں لگائے رکھیں الله پأک ہم کو حج مبرور عطا فرمائے اور جتنے یہاں حجاج کرام ہیں اور خادم الحجاج ہیں  سیاسی قائدین ور جمیع خدام کی خدمات قابل تحسین ہیں تلنگانہ حج کمیٹی کے بے مثال انتظامات نے بہت حد تک متأثر کن ہیں۔  الله تعالی ان تمام کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ آمین

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×