آئینۂ دکن

حج کمیٹی آف انڈیا کو حج 2021ء کے لیے موصولہ تمام درخواستیں منسوخ کرنے کا اعلان

سری نگر: 15؍جون (عصرحاضر) حج کمیٹی آف انڈیا نے حج 2021 کی تمام درخواستوں کو منسوخ کر دیا ہے۔ کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر سعودی حکومت نے مسلسل دوسرے برس بھی بیرون ممالک کے زائرین کو حج 2021 کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔


سعودی حکومت نے اعلان کیا کہ رواں برس بھی حج کو محدود رکھا گیا۔ سعودی عرب کے شہریوں اور وہاں رہائش پذیر افراد کو ہی فریضہ حج ادا کرنے کی اجازت ہوگی۔ حج 2021 سے متعلق سعودی حکومت کی جانب سے لیے گئے اس فیصلہ کے ساتھ منگل کو حج کمیٹی آف انڈیا نے بھی حج 2021 کی موصولہ تمام درخواستیں منسوخ کردی ہیں۔اس حوالے سے جموں و کشمیر حج کمیٹی کے چیف ایگزیکٹیو افسر ڈاکڑ مقصود احمد خان کی جانب سے سرکیولر بھی جاری کیا گیا ہے جس میں سعودی حکومت کے حج 2021 سے متعلق لئے گئے فیصلے کے حوالے سے جموں و کشمیر کے زائرین کو مطلع کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ حج کمیٹی آف انڈیا نے رواں برس حج کے لئے موصول تمام درخواستوں کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×