آئینۂ دکن

جامعہ گلشن خیر النساء ظہیرآباد کا دسواں سالانہ جلسہ افتتاح درسِ بخاری و تقسیم اسناد

ظہیرآباد: 26؍نومبر (عصرحاضر) خیر النساء ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر ٹرسٹ کےزیر اہتمام و انتظام جامعہ گلشن خیر النساء ، ظہیرآباد کا دسواں عظیم الشان اجلاس عام برائےمرد و خواتین بہ عنوان جلسۂ افتتاح درس بخاری شریف و تقسیم اسنادات بہ تاریخ 27/ نومبر 2022؁ء بہ وقت صبح 11/بجے تا نمازِ ظہر  بہ مقام: احاطۂ گلشن خیر النساء IDSMTکالونی ظہیرآباد ضلع سنگاریڈی منعقد ہوگا۔ استاذ الاساتذہ عارف باللہ حضرت مولانا الحاج سید شاہ احسان الدین صاحب رشادیؔ و قاسمیؔ خلیفۂ مجاز قاری امیر حسن صاحب ؒ، نائب صدر جمیعۃ علماء ،تلنگانہ و ناظم دارالعلوم نلگنڈہ پروگرام کی صدارت فرمائیں گے اور بخاری شریف کی پہلی حدیث کا درس بھی دیں گے۔ اس باوقار جلسۂ عام میں بہ حیثیت مہمان مقررین واعظ باکمال حضرت مولانا محمد محبوب الرّحمٰن مشہود صاحب قاسمی ؔ صاحبزادہ حضرت مولانا شاہ محمد کمال الرحمن صاحب دامت بر کاتہم و ناظم مدرسہ معز العلوم کویلی چوراستہ اور خطیب شیریں بیاں حضرت مولانا مفتی محمد عبد الصبور صاحب جنرل سکریٹری جمیعۃ علماء ضلع سنگاریڈی شریک ہوں گے۔ اس مبارک موقع پرتخصصات کی تکمیل کرنے والی طالبات میں اسنادات کی تقسیم اور گلشن جنتری کی رونمائی بھی عمل میں آئے گی۔(ان شاء اللہ)۔ داعی جلسہ و بانی جامعہ گلشن خیر النساء و مدرسہ خیر الرجال مولانا محمد عتیق احمد قاسمی نے عامۃ المسلمین سے شرکت و استفادہ کی گزارش کی ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے ان نمبرات پر رابطہ فرمائیں: 9440702296, 9951080925, 8985881287

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×