آئینۂ دکن

گجرات میں کیبل برج سانحہ پر حافظ پیر شبیر احمد ریاستی صدر جمعیۃ علماء کا اظہار افسوس

حیدرآباد: 31؍اکتوبر (عصرحاضر) گجرات کے شہر موربی میں اتوار کی شب مچھو ندی پر کیپل برج اچانک ٹوٹ کر گرگیا جس کے سبب سیکڑوں افراد ندی میں گر گئے۔ اس سانحہ پر جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھرا کے صدر محترم الحاظ الحاج حافظ پیر شبیر احمد صاحب  اپنے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ اس حادثے میں 100/سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہے ۔  حافظ پیر شبیر احمد صاحب نے اپنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک صدی قدیم پل کی مرمت کے اور تزئین نو کے بعد اسے چار دن پہلے دوبارہ کھولا گیا تھا ۔یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب اتوار کی تعطیل ہونے کی وجہ سے اس پل پر سیاحوں کا کثیر ہجوم جمع تھا ۔ پل اچانک منہدم ہوگیا یہ سانحہ انتہائی افسوسناک ہے صدر محترم نے کہا کہ ہم اس مشکل گھڑی میں متاثرین کے لئے اظہار تعزیت کرتے ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×