آئینۂ دکن

تاریخی چارمینار کے قریب بم رکھنے کی جھوٹی اطلاع کا سنسنی خیز موڑ‘ عاشق نے معشوقہ سے شرط لگاکر پولیس کو ای میل کیا تھا

حیدرآباد22 نومبر(عصرحاضر) شہرحیدرآباد کے تاریخی چارمینار کے قریب بم رکھے جانے کی جھوٹی اطلاع کے معاملہ میں پولیس کی جانچ میں نئے انکشاف کا پتہ چلا ہے۔ بتایاجاتا ہے کہ اس معاملہ میں آئے اس نئے موڑ سے پولیس حیرت زدہ رہ گئی جس نے اس تاریخی عمارت کے قریب بم رکھے جانے کے ای میل موصول ہونے کے بعد تقریبا دو گھنٹوں تک بم کو ناکارہ بنانے کے اسکواڈ کے ساتھ گذشتہ روز تلاشی لی تھی تاہم بعد ازاں یہ اطلاع جھوٹی ثابت ہوئی تھی۔بتایاجاتا ہے کہ پولیس کی جانچ میں پتہ چلا کہ بوائے فرینڈ نے اپنی گرل فرینڈ سے لگائی گئی شرط کے حصہ کے طورپراس کی تصویر اس کے سوشیل میڈیا اکاونٹ سے نکالتے ہوئے اس کے استعمال کے ذریعہ ایک ای میل پولیس کو روانہ کیا جس میں اس نے کہا کہ چارمینار کے علاقہ میں بم رکھاہوا ہے۔ اطلاع کے مطابق اس لڑکے کی اس ای میل کے موصول ہونے کے ساتھ ہی پولیس چوکس ہوگئی جس نے گذشتہ روز اس علاقہ کی مکمل تلاشی بم کو ناکارہ بنانے والے اسکواڈ اورڈاگ اسکواڈ کے ذریعہ لی اورچارمینار پراُس وقت موجود تقریبا 200سیاحوں کو بھی نیچے اتار دیاگیا۔ تقریبا دو کلو میٹر تک دو گھنٹوں کی اس تلاشی کے بعد یہ اطلاع جھوٹی ثابت ہوئی جس پر پولیس نے راحت کی سانس لی۔ سمجھاجاتا ہے کہ پولیس نے جب اس ای میل کا پتہ چلایا تو اس کو یہ معلوم کرکے حیرت ہوئی کہ نوجوان نے اپنی گرل فرینڈ سے لگائی گئی شرط کی بنیاد پر یہ حرکت کی ہے جس سے پولیس حیرت زدہ رہ گئی۔ بتایاجاتا ہے کہ پولیس نے جب اس معاملہ کی جانچ میں پیشرفت کرتے ہوئے اس تصویر کے بارے میں سوشل میڈیا کے ذریعہ پتہ چلایاتو یہ سارا معاملہ سامنے آیا۔پولیس، گمراہ کن جھوٹی اطلاع دینے والے اس نوجوان کے خلاف معاملہ درج کرکے کا منصوبہ رکھتی ہے تاہم اس کی ہنوزتصدیق نہیں ہوپائی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×