آئینۂ دکن

جعلی تعلیمی سرٹیفکیٹس کے ریکیٹ کا پردہ فاش، چار گرفتار

حیدرآباد: 15؍دسمبر (عصرحاضر) کمشنر ٹاسک فورس ساؤتھ زون کی ٹیم نے جمعرات کو چار افراد کو پکڑا جو بیرون ملک اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند طلبہ کو جعلی تعلیمی سرٹیفکیٹ فراہم کررہے تھے۔ ان کے قبضے سے ڈپلیکیٹ سرٹیفکیٹ، موبائل فون اور نقد رقم 22000 روپے ضبط کرلئے گئے۔ گرفتار افراد کی شناخت محمد احتشام الدین حسین (47)، محمد عبدالقادر (42)، محمد الطاف احمد (43) اور محمد عمران (41) کے نام سے ہوئی ہے۔ کیس میں ملوث دو دیگر افراد فرار ہو گئے۔ ڈی سی پی (سنٹرل) ایم راجیش چندرا نے بتایا کہ احتشام الدین جو نامپلی میں اسٹڈی افیئرز انٹرنیشنل کنسلٹنسی چلاتے ہیں اور دوسروں کے ساتھ مل کر ایک گینگ تشکیل دئیے ہیں اور طلباء کو مختلف یونیورسٹیوں کے جعلی سرٹیفکیٹ فراہم کررہے تھے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے احتشام کے دفتر پر چھاپہ مارا اور بعد میں گینگ کے باقی ارکان کو گرفتار کیا گیا۔ ان کے خلاف نامپلی اور سنتوش نگر پولس اسٹیشن حدود میں دو کیس درج کیے گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×