آئینۂ دکن
مدرسہ فیض العلوم سعیدآباد میں جلسہ اصلاحِ معاشرہ ونہی عن المنکرات

حیدرآباد: 27؍ستمبر (عصر حاضر) مقامی مجلس دعوۃ الحق حیدرآباد کے زیر اہتمام مسجد النور مدرسہ فیض العلوم باقر باغ سعیدآباد میں جلسہ اصلاحِ معاشرہ نہی عن المنکرات بتاریخ 27؍صفر المظفر 1441ھ م 26؍اکٹوبر 2019ء بعد نمازِ ظہر (نمازِ ظہر ٹھیک 2:00؍بجے) منعقد کیا جارہا ہے۔ ان شاء الله اس موقع پر حضرت مولانا سید عترت احمد صاحب حسامی مدظلہ ناظم مدرسہ اصلاح البنات ٹولی چوکی اور شہر کے معروف عالمِ دین مولانا احمد عبید الرحمن اطہر ندوی صاحب مدظلہ ناظم مقامی مجلس دعوۃ الحق حیدرآباد و ناظم مدرسہ امداد العلوم ٹین پوش لال ٹیکری کے خطابات ہوں گے۔ عامۃ المسلمین سے کثیر تعداد میں شرکت واستفادہ کی خواہش کی جاتی ہے۔