آئینۂ دکن

دینی تعلیمی بورڈ جمعیۃ علماء گریٹر حیدرآباد ملحقہ مکاتب میں ماہانہ جائزہ امتحان کا آغاز

حیدرآباد: یکم؍ جنوری (دلشاد قاسمی) دینی تعلیمی بورڈ جمعیۃ علماء گریٹر حیدرآباد سے ملحقہ مکاتب میں گزشتہ 2ماہ سے ماہانہ جائزہ امتحان کا سلسلہ جاری ہے اور امتحانات کے بعد امتیازی نمبرات حاصل کرنے والے طلباء میں انعامات بھی دیئے جارہے ہیں اور اس موقع پر سرپرستوں خصوصا خواتین کوبھی مدعو کرکے نتائج کا اعلان کرنے کے ساتھ کچھ دیر دینی مذاکرہ بھی کیا جارہا ہے ۔
مولانا سید مصباح الدین صاحب حسامی صدر دینی تعلیمی بورڈ گریٹر حیدرآباد نے تمام ذمہ داران صدور ومعتمدین اور اراکین عاملہ سے گزارش کی ہیکہ اپنے حلقہ میں مکاتب کے قیام و استحکام کی فکر فرمائیں اور ساتھ ہی مرکزی دفتر دینی تعلیمی بورڈ گریٹر حیدرآباد کو ماہانہ کارکردگی رپورٹ روانہ فرمائیں تاکہ باہم مشورہ سے اس اہم کام کو منظم طریقے پر کیا جاسکے ۔

نوٹ: جن حلقوں میں ابھی تک حلقہ واری سطح پر دینی تعلیمی بورڈ کا قیام نہیں ہوا ان حلقوں کے اراکین عاملہ وجمعیۃ علماء کے حلقہ واری ذمہ داروں سے درخواست ہے کہ جلد از جلد بورڈ کے قیام کے سلسلے میں تعاون فرمائیں جزاکم اللہ خیرا ۔ مزید تفصیلات کے لیے دفتر دینی تعلیمی بورڈ جمعیۃ علماء گریٹر حیدآباد سے ان نمبرات پر ربط کیا جاسکتا ہے۔ 9440596555/9985032505

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×