آئینۂ دکن

دارالعلوم رحمانیہ تالاب کٹہ حیدرآباد میں تقریب جشن جمہوریہ و پرچم کشائی

حیدرآباد: 26؍جنوری (پریس ریلیز) جامعہ اسلامیہ دارالعلوم رحمانیہ تالاب کٹہ حیدرآباد میں بہ موقع یوم جمہوری 26 جنوری 2020 کو ( مہتمم جامعہ حضرت مولانا مفتی غیاث الدین صاحب قاسمی کے زیر سرپرستی) پرچم کشائی کی تقریب عمل میں آئی۔ رسم پرچم کشائی   جناب سہیل قادری صاحب  کارپوریٹر پتھر گھٹی حیدرآباد کے ذریعے عمل میں آئی ، نیز یوم جمہوریہ کی مناسبت سے آزادی کے ترانے بھی پڑھے گئے، اس موقع پر جامعہ کے طلبہ عزیز اور اساتذہ و ذمہ داران بھی شریک رہے، مفتی محمد عامر رحمانی صاحب نے دوران نظامت فرمایا کہ آج 26 جنوری ہے ہے آج ہی کے دن اس ملک کے دستور کو قلم بند کیا گیا جس دستور نے ملک کے ہر شہری کو مذہبی آزادی کے ساتھ زندگی گزارنے کا حق دیا جس کی وجہ سے آج ہندو مسلم سکھ عیسائی سب اپنے اپنے مذہب پر عمل کرتے ہوئے پیارومحبت کے ساتھ بھائیوں کی طرح زندگی گزارتے آرہے ہیں، لیکن وہ لوگ جنہوں نے ملک کی آزادی میں بھی حصہ نہیں لیا بدقسمتی سے آج اقتدار ان کے ہاتھوں میں ہے جس کے زور پر وہ ملک کے دستور کو بدلنا چاہتےہیں، سیکولرزم کو ختم کرنا چاہتے ہیں، ایسے نازک موقع پر ہم سب ہندو مسلم سکھ عیسائی جنہوں نے ملک کی آزادی کے لئے لڑا تھا آج دستور کی حفاظت کے لیے بھی آگے آنا ہوگا اور ان فرقہ پرستوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ اس مجلس کا اختتام (شیخ الحدیث جامعہ اسلامیہ دارالعلوم رحمانیہ حیدرآباد) حضرت مولانا محمد حمید الدین صاحب قاسمی دامت برکاتہم کی دعا سے ہوا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×